بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ گرفتار
کراچی کاؤٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انٹیلی جنس ونگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےبینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ روز بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہری کی اطلاع اپنے ساتھوں کو دی تھی، مخبری پر ساتھیوں نے ڈیفنس میں شہریوں کو لوٹنے کی کوشیش کی۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ دوران واردات پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا تھا، گرفتار ملزم چند ماہ قبل سی ٹی ڈی کے ہاتھوں کورئیر وین لوٹنے کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم حال ہی میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا، ملزم نے ضمانت حاصل کرنے کے بعد نیا گینگ تشکیل دیا اور وارداتیں شروع کردیں۔
کاؤٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھوں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےعمل میں آئی۔
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن، 9 فلسطینی شہید 40 زخمی
- 6 گھنٹے قبل
بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہو گی ، انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ
- 27 منٹ قبل
کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد
- 7 گھنٹے قبل
سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے سینکڑوں پاکستانی بے دخل
- 6 گھنٹے قبل
ترکیہ : ریزورٹ میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے، وزیر خزانہ
- 8 گھنٹے قبل
بینچز کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، کوئی ویسے ڈر جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور
- 5 گھنٹے قبل
حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا
- 43 منٹ قبل
جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان میں بھاری اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 5 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے
- 12 منٹ قبل