سکیورٹی ایشوز ہیں، جس کی وجہ سے عدالت نہیں جانے دے رہے، پولیس


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور بابر اعوان کو پولیس نے پنجاب کے ضلع سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری انسداد دہشت گردی کی عدالت کے اطراف موجود ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ایشوز ہیں، جس کی وجہ سے عدالت نہیں جانے دے رہے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ ہمیں عدالت میں جانے سے روکنا غیر آئینی ہے، پولیس عدالت پر فائرنگ کرنے والوں کو پکڑ نہیں سکتی ہمیں روکا جا رہا ہے۔ ملک میں آئین نام کی کوئی چیز نہیں، ہر صورت عدالت جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت نزدیک آگیا ہے، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ کر دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انقلاب نزدیک ہے قوم بانی پی ٹی آئی کی کال کا انتظار کرے بجٹ میں خوفناک مہنگائی کا طوفان انے والا ہے، گندم اسکینڈل میں شہباز شریف اور محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ حکمران اج اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کر سکیں، پاکستان میں چند لوگ ملک کی سلامتی سے کھیل رہے ہیں، ہمیں بھارت سے اتنا خطرہ نہیں جتنا ان لوگوں سے۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عدالتوں میں پیش تک نہیں ہونے دیا جا رہا، چیف جسٹس اف پاکستان کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیئے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 12 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 13 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 12 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 13 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 hours ago



