ہتک عزت کا قانون سب کیلئے، صحافتی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، عطاء تارڑ
دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن قائم ہو، دہشتگردی کی اس جنگ میں افواج اور سکیورٹی فورسز نے بڑی قربانیاں دیں


وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ ہتک عزت کا قانون سب کیلئے ہے، بیرون ملک فوری معافی مانگنی پڑتی ہے، پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟ صحافتی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دور چین انتہائی کامیاب رہا۔سفارتی سطح پر حکومت نے کافی کامیابیاں سمیٹیں۔ دورہ چین میں وہ موضوعات زیر بحث آئے جو پہلے کبھی نہیں آئے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن قائم ہو، دہشتگردی کی اس جنگ میں افواج اور سکیورٹی فورسز نے بڑی قربانیاں دیں۔ دہشتگردی کو جنگ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ چین کے باشندوں کیلئے سکیورٹی اولین ترجیح ہے ، چینی سرمایہ کاروں اور تمام باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
انہوںنے بتایا کہ بشام واقعے کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کے میرے بچوں سے بڑھ کر چینی باشندوں کی حفاظت کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی حکومت کو آئے 100 دن نہیں ہوئے لیکن ہم نے سالوں کا کام مہینوں میں کیا۔چین، سعودیہ عرب اور یو اے ای کا دورہ ہو، سفارتی محاظ پر کامیابیاں مل رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا، ایل سیز کھلنا بند ہو گئی تھیں، ایکسچینج ریٹ غیر مستحکم تھا، آپ کے ساتھ 4 ارب کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر تھے، اب آپ کے پاس 2 مہینے کے زر مبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ این ای سی کی میٹنگ میں چاروں وزرائے اعلیٰ شامل ہیں، وزیر خزانہ اور وزیر منصوبہ بندی ایک پریس کانفرنس کریں گے، بجٹ کے حوالے سے جو چیزیں طے پائی ہیں اس کے بارے میں کچھ بتادیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک زمانہ تھا جب ملک میں ایل سیز کھلنی بند ہوگئی تھیں، اب دوماہ کا فارن ایکسچینج ریزرو موجود ہے، ڈالر 278پر آکر کھڑا ہوگیا ہے، ڈالر کے ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ہوا، آج مہنگائی گیارہ فیصد پر آگئی ہے ، امید کرتے ہیں پٹرول کی قیمت آئندہ بھی مزید کم ہو، عوام تک فائدہ مثالی طور پر پہنچے گا، لوگوں کو کہوں گا معیشت کے حوالے سے افواہوں پر کان مت دھریں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ چائنہ سے2لاکھ افراد کی آئی ٹی ٹریننگ کا معاہدہ چھوٹی بات نہیں یہ کروڑوں روپے میں جاتا ہے، میں چائنہ جاکر ان کی معاہدوں پر گرمجوشی خود دیکھ کر آیا ہوں، چائنہ سے بی ٹو بی اور جی ٹو جی معاہدے ہوئے ہیں، سمارٹ سٹی ،سی پیک کی اپ گریڈیشن کا بھی معاہدہ ہوا ہے، سیاسی استحکام معاشی استحکام کیلئے لازم و ملزوم ہے۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 12 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 11 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 8 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 9 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل



