Advertisement
پاکستان

شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

مظفر آباد کی عدالت نے احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 10 2024، 9:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ظفرآباد میں گرفتار شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے سیشن عدالت پیش کیا، پولیس نے احمد فرہاد کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کر دیا۔

مظفر آباد کی عدالت نے احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے، عدالتی احکامات کے بعد گرفتار شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement