Advertisement
پاکستان

وفاقی حکومت کا عید الاضحیٰ پر تین چھٹیاں دینے کا اعلان

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 17 جون سے 19 جون تک عید قربان کی تعطیلات ہوں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 11th 2024, 8:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی حکومت کا عید الاضحیٰ پر تین چھٹیاں دینے کا اعلان

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے منظوری کے بعد عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق 17 جون بروز پیر سے 19 جون بروز بدھ تک عید قربان کی تعطیلات ہوں گی،وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے 17 سے 19 جون تک عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں بند رہیں گے۔

 

Advertisement