پاکستان
پاکستان اور برطانیہ کا تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
انہوں نے بہترین تذویراتی شراکت داری کی شکل میں دوطرفہ تعلقات کو باضابطہ شکل دینے اور ان کی توسیع اور اپ گریڈیشن پر زور دیا
پاکستان اور برطانیہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اپنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور اسے وسعت دینے کیلئے کام جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مشرق وسطی، شمالی افریقہ، جنوبی ایشیا، اقوام متحدہ اور دولت مشترکہ کیلئے برطانیہ کے وزیر مملکت لارڈ طارق احمد کے درمیان اردن کے شہر عمان میں ملاقات ہوئی جس میں اتفاق رائے کیا گیا ۔
ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ، نائب وزیراعظم نے بین المذاہب مکالمے کے فروغ اور مذاہب کی توہین کی روک تھام کیلئے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے بہترین تذویراتی شراکت داری کی شکل میں دوطرفہ تعلقات کو باضابطہ شکل دینے اور ان کی توسیع اور اپ گریڈیشن پر زور دیا۔
ملاقات میں افغانستان جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں
مریم نواز چین کے وزراء، اعلی حکام اور ماہرین سے ملاقاتیں کریں گی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں، مریم نواز دوست ملک کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔
بیجنگ ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بیجنگ ایئر پورٹ پہنچنے پر گلدستہ پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے استقبال کیلیے کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے 6 اعلیٰ عہدیدار ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
جبکہ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے بھی خیر مقدم کیا، پاکستانی سفارت خانے کے دیگر افسران نے بھی پنجاب کے وفد کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، وزیر زراعت عاشق کرمانی سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دورے کریں گی جبکہ چین کے وزراء، اعلی حکام اور ماہرین سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔
پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ چین میں مختلف ملاقاتیں، تقاریب اور کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو چین کی حکمران جماعت کمونسٹ پارٹی آف چائنا کی طرف سے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔
علاقائی
میٹرو بس ٹریک کا کام سست روی کا شکار ، راولپنڈی سیکشن پر سروس ایک مرتبہ پھر بند
راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی
میٹرو بس ٹریک کا کام سست روی کا شکار ہونے سے راولپنڈی سیکشن پر سروس ایک مرتبہ پھر بند کر دی گئی۔
راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اس سے قبل بھی 6 روز میٹرو بس ٹریک کی مرمت کے باعث بند کی گئی تھی، آئے روز میٹرو بس سروس بند ہونے سے شہری پریشان ہیں۔
دوسری جانب، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر سے میڑو بس سروس معمول کے مطابق آپریشنل رہے گی۔
پاکستان
وزیر اعظم کی نواز شریف سمیت اہم پارٹی رہنماؤں سے ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
نواز شریف سے ملاقات میں وزیر اعظم نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت مدارس بل پر گفتگو کی اوراپنے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے رپورٹ پیش کی
وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف سمیت اہم پارٹی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات کی، ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیر اعظم کی نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ،جہاں دونوں بھائیوں نے والدین کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
نواز شریف سے ملاقات میں وزیر اعظم نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت مدارس بل پر گفتگو کی، وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے نواز شریف کو رپورٹ پیش کی۔
اس سے قبل لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی ملاقات کی، دونوں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور صوبے کے امور پر گفتگو کی گئی۔
شہباز شریف رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
وزیر اعظم سے پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے بھی ملاقات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سے دیگر اراکین قومی اسمبلی جن میں اظہر قیوم ناہرہ، ذوالفقار احمد بھنڈر، مسلم لیگی رہنما میاں مرغوب احمد اور حافظ میاں محمد نعمان نے الگ الگ ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے مسائل پر بات کی۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات
-
علاقائی 2 دن پہلے
چشتیاں: ایم ایس ڈاکٹر عمران انور کے خلاف اغوا و زیادتی کی ایف آئی آر درج،ہسپتال کے نظامی امور میں مداخلت اب بھی برقرار
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
شامی باغیوں کابشار الاسدکی حکومت کے خاتمے کا اعلان، تمام قیدیوں کے لیے عام معافی
-
تفریح ایک دن پہلے
بالی وڈ کے تینوں خان ایک ساتھ پرفارمنس کرنے پر آمادہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کےجھٹکے
-
پاکستان ایک دن پہلے
سکیورٹی فورسز کے ضلع ٹانک سمیت 3 آپریشنز، 22 خوارج جہنم واصل ، 6 اہلکار شہید
-
علاقائی ایک دن پہلے
انسداد دہشتگردی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے