جی این این سوشل

پاکستان

فارم 47 کی حکومت نیا ٹیکس لگانے سے اجتناب کرے، فواد چوہدری

بجٹ میں صرف ٹیکس لگانے کی بات چیت ہو رہی ہے، اخراجات کنٹرول کرنے کا ذکر تک نہیں کیا جا رہا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فارم 47 کی حکومت  نیا ٹیکس لگانے سے اجتناب کرے، فواد چوہدری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ بجٹ میں صرف ٹیکس لگانے کی بات چیت ہو رہی ہے، اخراجات کنٹرول کرنے کا ذکر تک نہیں کیا جا رہا۔ نیا ٹیکس لگانے کا اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کو ہے، فارم 47 کی حکومت نیا ٹیکس لگانے سے اجتناب کرے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت عوام پر ٹیکس نہیں لگا سکتی۔ بجٹ آج پیش ہو رہا ہے اور ٹیکس نیٹ کی بات کی جارہی ہے، اخراجات کنٹرول کرنے کا ذکر تک نہیں ہے، وزیر خزانہ نے کل کہا ہے مزید ٹیکس لگائیں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ماڈرن جمہوریت میں ٹیکس لگانے کا اختیار منتخب لوگوں کو ہے، مہنگائی پہلے ہی بے قابو ہے، مزید ٹیکس لگانے سے مزید مہنگائی بڑھے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اربوں روپے کے فںڈز کا اختیار وزرائے اعلیٰ کو دیا گیا کوئی پوچھنے والا نہیں، وزرائے اعلیٰ کو جوابدہ بنانا ضروری ہے، جب تک اخراجات پر قابو نہیں پایا جاتا نقصان ہوتا رہے گا۔

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا باضابطہ طور پر انقلاب لانے کا اعلان

کوئی گولی برسائے گا، تو اس پر گولی برسائی جائے گی، علی امین گنڈ اپور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا باضابطہ طور پر انقلاب لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باضابطہ طور پر انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا، تو اس پر گولی برسائی جائے گی۔

ایک ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں پہلے ہماری عزتوں، چارد اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن ہم نے ملک کے لیے اف تک نہیں کی، اب ہم پر بھی گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے 2 کارکنوں کو گولیاں ماری گئی، تیسرے کارکن کو گولی ماری گئی جس کا پتہ نہیں چل رہا، ہم پر سیدھے شیل مار کر 50 سے زیادہ کارکنوں کو زخمی کیا گیا، پنجاب کی حدود میں ہر 3 کلو میٹر پر ہم پر شیل اور گولیاں برساتے رہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پورا پاکستان ہمارا ہے، پورے ملک کو مبارک باد دیتا ہوں کہ آپ لوگ حقیقی آزادی کےلئے ڈٹے ہوئے ہیں آج کئی پولیس اہلکار ہمارے ہتھے چڑھے لیکن میں نے ان کو ریسکیو کیا، پنجاب پولیس کے نوجوانوں اگر اپنے باپ کے اولاد ہو تو بیان دو کے ہم نے تم کو چھوڑ دیا تھا۔

علی امین نے کہا کہ اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا ،تو اس پر گولی برسائی جائے گی، تم ایک گولی چلاؤ گے ہم 10 گولی چلائیں گے، تم ایک شیل اور لاٹھی ماروگے ہم 10 ماریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پختونخوا کے لوگوں قبائل میں جرگے کرو، سب متحد ہو جائیں، اگر تم لوگ کہتے ہو کہ یہ سب ہمارا ہے، اور وہ ہمیں ماریں گے تو پھر مرنے کے لیے تیار ہو جائیں، یہ میرا واضح پیغام ہے دھمکی نہیں ہے اور یہ اصلاح کی آخری وارنگ ہے۔

علی امین نے کہا کہ ادارے قوم کی آواز نہیں بن سکتے اور قوم کی رائے کی عزت نہیں کرسکتے تو سائیڈ پر ہوجائیں، عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دیں، سیاستدانوں کو سیاست کے فیصلے کرنے دیں، ادارے بیچ میں نہ آئیں اور پھر دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے، آج باقائدہ انقلاب کا اعلان کر رہا ہوں، انقلاب کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

پی ٹی آئی لیڈر نے مزید کہا کہ عزت کی پامالی کے بعد، چادر اور چار دیواری کی پامالی کے بعد ہم نے اپنا ظرف ظاہر کر دیا، اب بس ہو گئی ہے ، اگر کوئی گولی چلائے گا تو گولی کھائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحے کی تیاری کر رکھی تھی، بیرسٹر سیف

بدترین مارشل لا میں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی، حکومت فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحے کی تیاری کر رکھی تھی، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے دعوی کیا ہے کہ حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحے کا پروگرام بنا رکھا تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دلیر کارکنان نے بدترین فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، راولپنڈی شہر اور موٹروے مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کررہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جعلی راجکماری کی حکمرانی میں پی ٹی آئی خواتین پر شیلنگ کی گئی، بدترین مارشل لا میں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی، حکومت فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کو کامیاب احتجاج ریکارڈ کرانے پر مبارکباد پیش کرتےہیں۔

بیرسٹرسیف نے وزیراعلی پنجاب کو پیغام دیا کہ مریم نواز تیاری پکڑیں، اگلے ہفتے علی امین گنڈاپور پھر پنجاب آ کر احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی احتجاج، عمران خان  اور  علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت درجنوں رہنمائوں اور کارکنوں مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا، گرفتار ہونے والوں میں خلیل، عمران، صداقت، یٰسین اور طاہر شامل ہیں، ملزم طاہر کے قبضے سے پولیس نے پٹرول کی بوتل بھی برآمد کی ہے۔

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ آر اے بازار میں مقدمات درج کئے گئے۔

مقدمے میں سمابیہ طاہر، ایم پی اے اسد عباس، اعجاز خان، عامر مغل سمیت 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll