دنیا
بھارت : لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو نیا آرمی چیف نامزد کر دیا گیا
میڈیا ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی 1964 میں پیدا ہوئے اور لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کئی اہم پوسٹوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں
بھارت : بھارت میں لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو بھارت کا نیا آرمی چیف تعینات کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی 30 جون کو چارج سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی اس وقت وائس چیف آف آرمی اسٹاف ہیں اور وہ 30 جون کو موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کی عہدہ چھوڑنے کے بعد چارج سنبھالیں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی 1964 میں پیدا ہوئے اور لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کئی اہم پوسٹوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کو گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں ریٹائر ہونا تھا تاہم ان کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج سی پانڈے کو 30 اپریل 2022ء کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔
پاکستان
پاکستان آرمی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
آئی ایس پی آر کے مطابق اس بارایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں 42 ممالک سے 128 ٹیمز شریک ہوئیں
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایکسرسائز کیمبرئیم پٹرول 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ، ویلز میں جاری رہی، رواں برس ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول کے 65 برس بھی مکمل ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس بارایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں 42 ممالک سے 128 ٹیمز شریک ہوئیں ،تمام ٹیمز میں سے پاک فوج کی ٹیم کی بہترین اور غیر معمولی پرفارمنس سامنے آئی۔
پاک فوج نے ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول مشق نے اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا ہے، دنیا بھر سے آنے والے دستوں کو کٹھن اور دشوار گزار ماحول میں جنگی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا، شریک ٹیمز نے 48 گھنٹے کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک مسابقتی ماحول میں دئیے گئے خصوصی اہداف کو حاصل کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ٹیم نے اپنی بہترین اور شاندار کارکردگی کی بدولت گولڈ میڈل حاصل کیا، پاک فوج کی ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
دنیا
سری لنکا میں بارشوں سے ایک لاکھ 18 ہزار 32 افراد بے گھر ہو گئے، رپورٹ جاری
محکمہ موسمیات نے مغربی سباراگامووا، شمال مغربی، وسطی اور شمالی صوبوں اور گالےو ماتارا ضلعوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
سری لنکا میں بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کے باعث 12 اضلاع کے ایک لاکھ 18 ہزار 32 افراد بے گھر ہو گئے ۔
شنہو ا نے سری لنکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 اکتوبر سے آج تک ایک لاکھ 18 ہزار 32 افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 234 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔
محکمہ موسمیات نے مغربی سباراگامووا، شمال مغربی، وسطی اور شمالی صوبوں اور گالےو ماتارا ضلعوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تجارت
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن، مزید وقت نہیں ملے گا
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبرتک کا وقت دیا تھا جس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی تھی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خبردار کیا ہے کہ مالی سال 2023-2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا پیر (آج) آخری دن ہے۔
ایف بی آر پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبرتک کا وقت دیا تھا جس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق حکومت اقدام متعارف کروا رہی ہے جو نان فائلرزکو جائیداد خریدنے سے روکنے میں مددگار ہوگا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
-
تجارت 2 دن پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج
-
علاقائی 2 دن پہلے
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ