جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم کا قطری ا میر سے ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، عید کی مبارکباد

دونوں رہنماؤں نے عید الاضحٰی کے تہوار کی اہمیت پر گفتگو کی جبکہ فلسطین کے بہادر اور مظلوم عوام کی حالت زار پر بھی تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کا قطری ا میر سے ٹیلیفونک  رابطہ ،  غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، عید کی مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الاضحٰی کے پرمسرت موقع پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے حکومت اور عوام کی جانب سے انہیں، حکومت قطر اور قطر کے برادر عوام کو تہہ دل سے عید الاضحٰی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے عید الاضحٰی کے تہوار کی اہمیت پر گفتگو کی جبکہ فلسطین کے بہادر اور مظلوم عوام کی حالت زار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے حوالے سے امن کی بحالی کی کوششوں کو بڑھائے اور خطے میں تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ یقینی بنائے۔

وزیراعظم اور امیر قطر نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری اور محنت کے شعبوں میں پاکستان کے لئے قطر کی حمایت اور تعاون کو سراہا ، دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت قبول کرنے پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کی تاریخیں جلد طے کرلی جائیں گی۔

پاکستان

ایف بی آر میں جاری اصلاحات کی خود نگرانی کرونگا، وزیراعظم

ملکی معیشت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کلیدی کردار ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر میں جاری اصلاحات کی خود نگرانی کرونگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات اور محصولات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت خود کروں گا۔ملکی معیشت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کلیدی کردار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔

دوران اجلاس وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ایپلٹ ٹریبونلز ان لینڈ ریونیو کے قیام کے حوالے سے کام کا آغاز ہو چکا ہے، ان ٹریبونلز میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے شفاف تحریری امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں ایف بی آر کا کلیدی کردار ہے، ہمیں مل جل کر ملکی ترقی کے لئے کام کرنا ہے، ایف بی آر کے مختلف عدالتوں اور ٹریبونلز میں زیر التوا کیسز کے حوالے سے بہترین وکلاء کی خدمات حاصل کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات اور محصولات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت خود کروں گا، ٹیکس سے متعلق مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے ان لینڈ ریونیو ایپلٹ ٹریبونلز کیساتھ کسٹمز ایپلٹ ٹریبونلز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کیلئے اعزاز دینے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

قومی اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کر لیا

اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران ایوان سے واک آؤٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے 16 ہزار 887 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا، فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی جب کہ اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری کے عمل کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک رہے۔ اپوزیشن نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا تیار کردہ اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مخالفت کی۔

پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے لیے پیپلزپارٹی نے ترامیم واپس لے لیں جبکہ اپوزیشن کی ترامیم ایوان نے مسترد کر دیں جس پر اپوزیشن نے رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران 170 ارکان اسمبلی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے خلاف ووٹ دے دیا جبکہ 84 ارکان نے لیوی میں کمی کی حمایت کی۔

اس طرح پیٹرولیم لیوی میں کمی کی اپوزیشن کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں تاہم وزیر خزانہ نے خود ہی پیٹرولیم لیوی میں کمی کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خیبر پختونخوا کو کم منصوبے دینے اور فنڈز روکنے کا معاملہ اٹھایا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے خود وضاحت کر دی۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن جنید اکبر خان نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی طرح میں بھی جیل میں تھا، ہماری حکومت آئی تو آپ کو بتائیں گے جیل کیا ہوتی ہے۔ آپ نے جو ہماری خواتین کے ساتھ کیا سود سمیت واپس کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر بند رہیں گے، میئر کراچی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی  کے سالانہ عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان

صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر بند رہیں گے، تعطیل کے موقع پر صرف لازمی خدمات والے دفاتر کھلے رہیں گے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نےکونسل کی قرارداد کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر تعطیل کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll