Advertisement

اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقد مہ درج ، گورنر سندھ کا اونٹ مالک کو دو اونٹ دینے کا اعلان

مالک کے احتجاج کے بعد معاملہ میڈیا پر اٹھا تو سانگھڑ پولیس نے بھی میڈیا پریشر ختم کرنے کے لیے بااثر وڈیرے پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 15th 2024, 11:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقد مہ درج ، گورنر سندھ کا اونٹ مالک کو دو اونٹ دینے کا اعلان



سانگھڑ: سانگھڑ پولیس نے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے منگلی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سانگھڑ کے علاقے منڈھ جمڑاؤ میں دل خراش واقعہ پیش آیا تھا، با اثر وڈیرے کی زرعی زمین میں اونٹ داخل ہوا تو وڈیرے نے غصے میں آگ بگولہ ہو کر  اور ملازمین کے ہمراہ مل کر اونٹ کو پکڑ کر تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی جس کے باعث اونٹ زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب اونٹ کا مالک سومر بھن کٹی ہوئی ٹانگ لیکر پریس کلب سانگھڑ پہنچا جہاں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ظالم بااثر نے اس کی زمین میں سے گزرنے پر بے زبان اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اصل ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔ 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متاثرہ اونٹ مالک کو دو اونٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

مالک کے احتجاج کے بعد معاملہ میڈیا پر اٹھا تو سانگھڑ پولیس نے بھی میڈیا پریشر ختم کرنے کے لیے بااثر وڈیرے پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب زخمی اونٹ کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس کے مطابق اونٹ کی ٹانگ میں شدید گہرا زخم آیا ہے۔

Advertisement