جی این این سوشل

پاکستان

‏چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیخلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت

جوڈیشل کونسل کو شکایت رفاقت علی تنولی نے بذریعہ رجسٹری بھجوائی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

‏چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیخلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

‏چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کے خلاف شکایت کا اندراج کردیا گیا۔

‏لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد کے خلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت بھجوادی گئی۔ ‏جوڈیشل کونسل کو شکایت رفاقت علی تنولی نے بذریعہ رجسٹری بھجوائی۔

شکایت میں کہا گیا کہ ‏جسٹس ملک شہزاد ملک میرے بیٹے کے بہمانہ قتل کے انصاف کے عمل میں رکاوٹ بنے، ‏جسٹس شہزاد ملک نے اپنے آفس اور عہدے کا غلط استعمال کیا، ‏جسٹس شہزاد ملک نے مس کنڈیکٹ کیا کونسل برطرف کرے۔

‏درخواست گزار رفاقت علی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف شکایت اندراج کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‏جسٹس شہزاد ملک کے خلاف 29 مئی کو شکایت جوڈیشل کونسل کو رجسٹری ارسال کی۔

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چلڈرن لائبریری کمپلیکس پر اچانک چھاپہ

عوامی وسائل کے ضیاع پر اظہار برہمی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چلڈرن لائبریری کمپلیکس پر اچانک چھاپہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 25 جون 2024 کو اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چلڈرن کمپلیکس کی لائٹس، پنکھے اور اے سی چل رہے تھے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں عوامی وسائل کے بے دریغ استعمال پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے  کمپلیکس سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ 

 لوگوں کی عدم موجودگی کے باوجود لائبریری میں بجلی کے آلات چل رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن لائبریری میں موجود جمنیزیم اور سوئمنگ پول سمیت اسپیشل بچوں کے علیحدہ سیکشن کا بھی دورہ کیا۔

اس کے ساتھ لائبریری کے سینٹر آف جیالوجی،اے آئی، آرٹیفشل سیکشن اوردیگر شعبوں میں موجود سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ مرکزی عمارت کے دورے کے دوران لائبریری، بصری و سمعی سیکشن، آڈیٹوریم اور دفاتر کا بھی معائنہ کیا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کوشش ہوگی اگلے آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنائیں، وزیر خزانہ

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کوتیزی سے آگے بڑھایاجائےگا، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوشش ہوگی اگلے آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنائیں، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ و سینیٹرمحمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی اگلے آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنائیں، حکومت ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا چاہتی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ کہ حکومت نے نکات پر عملدرآمد کا آغاز کردیاہے، بجٹ سےمتعلق تجاویز کاخیرمقدم کرتے ہیں، حکومت ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجٹیلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کوتیزی سے آگے بڑھایاجائےگا۔ قیمتوں میں بگاڑ پیدا کرنے والی سبسڈی کا خاتمہ کیا جائےگا، حکومت ٹیکس ٹوجی ڈی پی کو 13فیصد بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، زراعت،تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں سادگی اور کفایت شعاری لائیں گے، دودھ، سٹیشنری، ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز سمیت بعض ضروری اشیاء پر ٹیکس استثنا برقرار رکھا جائے گا، قومی سلامتی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، اقتصادی مسائل کے حل، معیشت کی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے، تمام شراکت داروں کو مل کر ملکی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے صحت،زراعت اور دیگر شعبوں میں ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، سٹیشنری کیلئے ٹیکس استثنی برقرار رکھاگیا ہے،حکومت ٹیکس ٹی جی ڈی پی 13فیصد تک بڑھانے کیلئے پرُعزم ہے، ایف بی آر نے مشکل حالات کے باوجود ٹیکس آمدن میں30فیصداضافہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحات کیلئے7ارب مختص کیے، وقت آگیا ہے جو دکاندار تاجر دوست سکیم کا حصہ نہیں بنے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، پاکستان میں دوست ممالک کی سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی ہماری اہم ترین ترجیح ہے، ہماری مسلح افواج دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، حکومت جامع منصوبے کے ذریعے چینی باشندوں کی سکیورٹی کو یقینی بنارہی ہے، سی پیک فیز2پر عملدرآمد تیز کرنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ کوشش کریں گے اگلے آئی ایم ایف پروگرام کو پاکستان کا آخری پروگرام بنائیں گے، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعت کو ترقی دیکر برآمدات میں اضافہ کریں گے، اشرافیہ اور ملکی وسائل کا استحصال کرنے والوں کی مراعات کو ختم کیاجائےگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل کا جی میل میں بھی اے آئی فیچر متعارف کرانے کا اعلان

جی میل میں اے آئی کی بدولت اب ای میل کی اندرونی چیدہ معلومات بھی با آسانی اخذ کی جا سکتی ہیں، گوگل 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل کا جی میل میں بھی اے آئی فیچر متعارف کرانے کا اعلان

گوگل نے جی میل میں بھی اے آئی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ جی میل میں اے آئی کی بدولت اب ای میل کی اندرونی چیدہ معلومات بھی با آسانی اخذ کی جا سکتی ہیں

گوگل کی حالیہ اپڈیٹ کے بعد اب صارفین کو ای میل کی لمبی لائنز اور ان میں سے معلومات اخذ کرنے کی کھپت سے چھٹکارہ مل جائے گا۔ جیمنائی سسٹم کی اشتراکیت سے اب جی میل کے اندرونی مواد سے بھی باآسانی مطلوبہ معلومات اخذ کی جا سکتی ہیں۔ 

گوگل کے مطابق جی میل میں شامل کیا گیا اے آئی سسٹم صارفین کو یہاں تک بھی معلومات نکال کے دے سکتا ہے کہ آپ کی کون سی میٹنگ کب ہوئی، آپ کی کمپنی نے اپنے ایونٹ میں کتنا خرچہ برداشت کیا، اور آپ کو بزریعہ ای میل موصول ہوا کوڈ نمبر کیا تھا۔ مزید یہ کہ جیمنائی اے آئی سسٹم ایک تھریڈ میں موجود ای میلز کے کانٹینٹ کے اہم نکات کا خلاصہ نکال کے دینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

موبائل فون کی جی میل ایپ میں بھی اے آئی فیچر فعال کر دیاگیا ہے۔ ویب کی طرح موبائل ایپ میں بھی اے آئی کے تمام فیچرز سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ویب میں اے آئی ٹیب سائیڈ پینل کے طور پر موجود ہے، جبکہ موبائل ایپ میں بھی نیچے کی جانب اے آئی کا آپشن فعال ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll