55 فیصد عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن
مریم نواز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب عہدہ سنبھالے 100 روز مکمل،55 فیصد عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔
عوامی آرا جاننے والے ادارے انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) نے مریم نواز کی 100 روز کی کارکردگی پر سروے کروایا ہے۔سروے میں صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 18 سال سے زائد عمرکے 2010 لوگوں سے رابطہ کیا گیا جن میں 65 فیصد مرد اور 35 فیصد خواتین شامل تھیں، سروے میں شامل افراد کی اکثریت یعنی 60 فیصد تعداد دیہی آبادی جبکہ 40 فیصد شہری آبادی پر مشتمل تھی۔
سروے میں شامل 55 فیصد شہریوں نے حکومت کی 3 ماہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سروے میں 35 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے، حکومتی کارکردگی پر عدم اعتماد کرنے والوں کی شرح شہروں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں زیادہ رہی اوران افراد کی 51 فیصد تعداد کو حکومتی کارکردگی میں بہتری کی کوئی امید نہیں۔
حکومتی کارکردگی سے متعلق سوال پر 10 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔
سروے میں 53 فیصد افراد نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات کو مؤثر قرار دیا جبکہ 34 فیصد نے غیر مؤثر اور 13 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔ 44 فیصد نے پنجاب حکومت کے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو سراہا جبکہ 11، 11 فیصد نے موبائل کلینک اور سولر پروگرام کی تعریف کی۔
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم
- 3 گھنٹے قبل
ژوب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین
- ایک گھنٹہ قبل
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟
- 3 گھنٹے قبل
ٹک ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی
- 2 گھنٹے قبل
امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی
- 3 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں ملکی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،نوازشریف
- 3 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی
- 4 گھنٹے قبل
برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات
- 4 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کا ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ سے اظہار تشکر
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل