Advertisement
پاکستان

سی ڈی اے کی سالڈ ویسٹ ٹیمیں متحرک اور فعال انداز میں فرائض انجام دیں، محسن نقوی

کلین اسلام آباد کے لئے شہریوں نے گزشتہ روز بے مثال تعاون کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیر داخلہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 18 2024، 7:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سی ڈی اے کی سالڈ ویسٹ ٹیمیں متحرک اور فعال انداز میں فرائض انجام دیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی سالڈ ویسٹ ٹیمیں متحرک اور فعال انداز میں فرائض انجام دیں۔محسن نقوی نے آج بھی اسلام آباد میں زیرو ویسٹ یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

عید الاضحی کے دوسرے روز بھی صاف اسلام آباد مشن کی کامیابی کیلئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کیا، انہوں نے گزشتہ روز کی طرح آج بھی وفاقی دارالحکومت میں زیرو ویسٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی سالڈ ویسٹ ٹیمیں متحرک اور فعال انداز میں فرائض انجام دیں، تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس اور سیف سٹی نے ملکر کام کیا اور ڈلیور کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین اور تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس، سیف سٹی کے افسران اور عملے نے جانفشانی سے فرائض سرانجام دیئے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کلین اسلام آباد کے لئے شہریوں نے گزشتہ روز بے مثال تعاون کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement