ایسے گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے آج سیاسی رہنما جیل میں ہیں، شاہد آفریدی


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر صحافی عمران ریاض کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے آج سیاسی رہنما جیل میں ہیں۔ اگر ان کے ارد گرد بہتر لوگ ہوتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں یوٹیوب پر مواد بنانا مشکل ہوگا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ کی طرح پیش کیا جائے۔
آفریدی نے مزید کہا کہ یہ جھوٹے پروپیگنڈے پر میرا آخری جواب ہے کیونکہ آپ کو یوٹیوب پر جھوٹ بول کر اور میرا نام بار بار استعمال کرکے ڈالر کمانے پڑتے ہیں جب کہ میں اپنی فاؤنڈیشن کی طرف سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ ہر ٹرول کا جواب دیتا رہوں۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی عمران ریاض نے اپنے ولاگ میں کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں اور وہ اپنی بیٹنگ میں بھی بہتری لا رہے ہیں۔ لیکن جب تک آپ ٹیم کو شاہد آفریدی کی سیاست سے پاک نہیں کریں گے ٹیم اس وقت تک آگے نہیں جائے گی، جیسے ہی یہ ٹیم کے قریب آئیں انہیں اٹھا کر دور پھینک دیں، شاہد آفریدی اگر شاہین کے آس پاس رہیں گے اور اس کے اندر سیاست کو داخل کریں گے تو اس کا کھیل بھی تباہ کر دیں گے، شاہد آفریدی کی سیاست سے اس ٹیم کو جتنی جلدی بچایا جائے اتنا بہتر ہے۔
صحافی نے مزید کہا کہ یہ کھلاڑی ان (شاہد آفریدی) سے ڈرتے ہیں کہ ان کی لابی بہت مضبوط ہے اور ان کے بہت سے رابطے ہیں لیکن میں اس سے نہیں ڈرتا۔ میں صاف کہتا ہوں کہ شاہد کی گندی سیاست شاہین کی کرکٹ کو ڈبو دے گی۔

گرین لائن بی آرٹی میں ہزاروں مسافر سفر کریں گے ، شرجیل میمن
- 10 گھنٹے قبل

پشاور : دھماکہ میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ، چار افراد زخمی
- 13 گھنٹے قبل
ٹی ٹی پی، بعض سیاسی قوتیں ریاستی اداروں کو کمزور کرنےمیں مصروف عمل
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
- 10 گھنٹے قبل

معروف گلوکارہ نصیبو لال اور خاوند کے درمیان صلح ہو گئی ، ایف آئی آر واپس لے لی گئی
- 10 گھنٹے قبل
خسرہ کے کیسز میں مزید اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

حکومت معاشرے کے غریب طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، وزیر اطلاعات
- 9 گھنٹے قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری
- 9 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں کارروائیاں ، 2 جوان شہید ، 9 دہشت گرد جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل

وزیرخزانہ کا یورپی یونین کوپاکستان میں کاروبار کیلئے سہولیات کی فراہمی کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

15 مارچ ’یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ‘‘ پاکستان میں انتہائی عقیدت، جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
- 12 گھنٹے قبل

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل