با اثر شخص نے گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے جس کا مقدمہ گدھی کے مالک تنویرحسین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا


زمین کے تنازع پر بااثر شخص نے گدھی کے کان کاٹ دیئے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں شہری تنویر نے ملزم ارشد محمود پر گدھی کے کان کاٹنے کا الزام لگا دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں با اثر شخص نے گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے جس کا مقدمہ گدھی کے مالک تنویرحسین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مالک تنویر حسین کا کہنا ہے گندم کی کٹائی کے بعد گدھی کو پانی پینے کے لیے آزاد چھوڑا تھا کہ وہ کسی کی زمین میں چلی گئی، ملزم ارشد محمود نے گدھی کے دونوں کان کاٹ ڈالے۔
آیف آئی آر کے مطابق ارشد علاقے کی با اثر شخصیت ہے اور لوگ اس کا نام لینے سے ڈرتے ہیں لیکن اس حوالے سے متاثرہ گدھی کے مالک کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میں اپنے جانور کو انصاف دلانے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ہوا ہے اس پر ابھی تفتیش کر رہے ہیں، مدعی اور ملزم دونوں کے آپس میں زمین کے کیسز بھی چل رہے ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل





