جی این این سوشل

پاکستان

لاہور میں پی ٹی آئی کے اسمبلی اراکین کتنے متحرک ، رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور سے صوبائی اسمبلی کے 30 ٹکٹ ہولڈرز میں سے صرف 13 نے پارٹی ہدایات پر عمل کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں پی ٹی آئی کے اسمبلی اراکین  کتنے متحرک ،  رپورٹ سامنے آ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور میں پی ٹی آئی کے اسمبلی اراکین  کتنے متحرک ،  رپورٹ سامنے آ گئی ، پی ٹی آئی لاہور تنظیم نے سیاسی رہنماؤں کی پارٹی سرگرمیوں میں شرکت کی رپورٹ تیار کر لی۔

لاہور سے صوبائی اسمبلی کے 30 ٹکٹ ہولڈرز میں سے صرف 13 نے پارٹی ہدایات پر عمل کیا۔  بانی چئیرمین عمران خان کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے لاہور کے رہنماؤں کی رپورٹ اعلیٰ قیادت کو بھجوا دی گئی۔

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز پارٹی سرگرمیوں سے جان چھڑاتے ہوئے پارٹی ہدایات کے باوجود ریلیاں نکالنے میں ناکام رہے اور نہ ہی میٹنگز میں شریک ہوئے۔ رپورٹ میں اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز کو کیے گئے واٹس ایپ پیغامات اور کال ریکارڈ کو حصہ بنایا گیا ہے۔

لاہور کے 30 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز اور مرکزی رہنماوں میں سے صرف 13 نے پارٹی ہدایات کو فالو کیا جبکہ قومی اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے صرف ایک ٹکٹ ہولڈر متحرک رہا جبکہ لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ ، شہزاد فاروق، ظہیر عباس کھوکھراور محمد خان مدنی نے پارٹی کی زوم میٹنگز میں شرکت کی اور نہ کوئی ریلی نکالی۔

اعظم خان نیازی، یوسف میو، مہر شرافت علی اور ندیم بارا بھی پارٹی دلچسپیوں سے دور رہے جبکہ علی امتیاز وڑائچ، شیخ امتیاز، یاسر گیلانی بھی ریلیاں نکالنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خاان کی جانب سے تمام اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز کو ریلیاں نکالنے کی ہدایات کی گئی تھیں۔

تجارت

پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام سے بین الاقوامی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کے ذریعے اقتصادی استحکام بھی حاصل ہوگا ، انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے اورشفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے ایف بی آر کے نظام کو مالی بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے انسانی مداخلت کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

انہوں نے معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے آئندہ تین سال کے دوران ٹیکس کی شرح مجموعی قومی پیداوار کے تیرہ فیصد تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارتی کرکٹر ویندرا جڈیجا کا ٹی ٹو ےنٹی ورلڈ کپ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان

17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بننے کے بعد بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کا سلسلہ جاری ہے، سب سے پہلے ویرات کوہلی نے مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹر ویندرا جڈیجا کا  ٹی ٹو ےنٹی ورلڈ کپ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈررویندرا جڈیجا نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔

17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بننے کے بعد بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کا سلسلہ جاری ہے، سب سے پہلے ویرات کوہلی نے مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

بعد ازاں، بھارت کو چیمپئن بنوانے والے کپتان روہت شرما نے بھی پریس کانفرنس کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل کو اپنا آخری میچ قرار دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کو الوداع کہہ دیا۔

اب بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا ہے، اپنے مختصر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے تقریباً تمام کھلاڑیوں نے ہر میچ میں جیت میں اہم کردار ادا کیا لیکن اس ایونٹ میں جڈیجا آف کلر دکھائی دیے اور انہوں نے کسی ایک میچ میں بھی بولنگ اور بیٹنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنا میرا سب سے بڑا خواب ہے ، ایلو ن مسک

ایلون مسک کے مطابق ان کا بھیجا گیا سیٹلائٹ نظام شمسی کے ستاروں اور سیاروں سے گزرتے ہوئے اس دہائی کے آخر تک مارس پر پہنچے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنا میرا سب سے بڑا خواب ہے ، ایلو ن مسک

 

ایلون مسک نے نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنے کو اپنا سب سے بڑا خواب قرار دیا ہے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا سب سے بڑا خواب یہ ہے کہ وہ یورینس پر اپنا خلائی جہاز بھیجیں۔ 


 ناسا کے مطابق یورینس ہمارے نظام شمسی کا ساتواں سیارہ ہے جو سورج کے گرد اپنے مدار میں گردش کر رہا ہے۔ 
واضح رہے کہ ایلون مسک اسپیس ایکس نامی اپنی سپیس کمپنی سے مارس پر خلائی جہاز بھیجنے کی تین کوششیں کر چکے ہیں۔ پہلی دو کوششوں کی ناکامی کے بعد بالآخر مارچ 2024 میں ان کا اب تک کا کامیاب تجربہ جاری ہے۔ ایلون مسک کے مطابق ان کا بھیجا گیا سیٹلائٹ نظام شمسی کے ستاروں اور سیاروں سے گزرتے ہوئے اس دہائی کے آخر تک مارس پر پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll