Advertisement
تفریح

پاکستان کی نامور اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے

مومنہ اقبال نے آج علی الصبح اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 20th 2024, 8:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی نامور اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے

پاکستان کی نامور اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے۔

شوبز اسٹار مومنہ اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اعلان کیا کہ جمعرات کی علی الصبح ان کے والد انتقال کرگئے۔

مومنہ اقبال نے آج علی الصبح اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ، مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’ انا الله وان اليه راجعون، ہم یقیناً اللہ ہی کے ہیں، اور ہمیں یقیناً اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے’۔

شوبز شخصیات سمیت متعدد سوشل صارفین نے متعدد میڈیا اداروں پر پوسٹس کے ذریعے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

واضح رہے اداکارہ نے خدا اور محبت 3، عہد وفا، گھاٹا، احسان فراموش جیسے ڈراموں میں اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔

Advertisement