جی این این سوشل

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی  کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر سربراہ لارجر بنچ جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا کہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ التوا ہے۔ جس پر عدالت نے موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے بعد کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

لارجر بنچ میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسین شامل ہیں۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد لارجر بنچ تحلیل ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ میں نااہلی کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
 

پاکستان

وزیراعظم پاکستانی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے

دوشنبہ ائیرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے شہباز شریف کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  پاکستانی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے

دوشنبہ ائیرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ، تاجک وزیر توانائی و آبی وسائل دلیر جمعہ، تاجک نائب وزیر خارجہ فرخ شریف زادہ، دوشنبہ کے مئیر جمشید تبر زادہ اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور اور اعلی سرکاری و سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوشنبہ میں اسماعیل سامانی کی یادگار پر آمد, یادگار پر پھولوں کا گلدستہ بھی رکھا۔

اسماعیل سامانی وسط ایشیا کی تاریخ شخصیت اور تاجکستان کا قومی ہیرو ہے جس نے نویں اور دسویں صدی میں تاجکستان اور خراسان کے علاقے پر حکومت کی اور تاجک قوم کو تاریخ ساز ترقی کی راہ پر گامزن کیا

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج تاجکستان اور قازقستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئے تھےوفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔  شہباز شریف ایس سی او کونسل آف ہیڈزآف اسٹیٹ اور ایس سی او پلس کے 2 اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ تاجکستان کے دوران تاجک صدر امام علی رحمان اور وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔

سربراہی اجلاس میں وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  

یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑی کو 20 میٹر کے فاصلے سے بنائی گئی قطاروں کے درمیان دوڑنا ہوتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  

پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2024 میں بدترین کارکردگی کے بعد عوامی ردعمل کے تناظر میں سنجیدگی سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فٹنس کی بہتری کا بیڑا اٹھا لیا، جس کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا یو یو ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ بحال کردیا۔ 

یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑی کو 20 میٹر کے فاصلے سے بنائی گئی قطاروں کے درمیان دوڑنا ہوتا ہے۔ مخصوص آواز پر کھلاڑی نے مڑنا ہوتا ہے، جس دوران کھلاڑی کو اپنے بھاگنے کی رفتار بھی بڑھانی ہوتی ہے۔ 

اس طرح یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑیوں نے آٹھ منٹ اور 15 سے 30 سیکنڈز میں 2 کلومیٹر کا فاصلہ مختلف رفتار سے بھاگتے ہوئے طے کرنا ہوتا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، وزیر قانون کا یو این رپورٹ پر ردعمل

عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں، انہیں ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی گرفتاری  پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،  وزیر قانون کا یو این رپورٹ پر ردعمل

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور زیرالتواء مقدمات کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ نے عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات کو بلاجواز قرار دیا ہے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پرردعمل میں کہا کہ خود مختارریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملکی آئین و قانون اورعالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، وہ ایک سزایافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل اورعدالتی نظام کا مظہر ہے ، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll