جی این این سوشل

علاقائی

حکومت نے دوبارہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا عندیہ دے دیا

لاہور : گرمی کی شدت میں اضافہ مراد راس نے دوہفتوں بعد سکول بند کرنے کاعندیہ دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت نے دوبارہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا عندیہ دے دیا
حکومت نے دوبارہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا عندیہ دے دیا

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ بچوں کو امتحان دے لینے دیں بچوں کے امتحان کے بعد سکول بند کردیں گے ،انہوں نے کہا کہ  نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا، سکولوں میں امتحانات 18 سے 30 جون تک جاری رہے گے۔

واضح رہے کہ مراد راس نے کہا کہ سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں، اس کے باوجود اگر خدانخواستہ غیر معمولی حالات ہوئے تو پھر دیکھیں گے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ امتحانات کے لیے نصاب کم کردیا ہے ، معروضی طرز کے امتحانات لے رہے ہیں، دو سال تک بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پرموٹ کرنا غلط ہے۔

دنیا

ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد

ایران نے امریکی اور برطانوی کمپنیوں پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد

غزہ میں جنگ کی حمایت پر ایران نے امریکی ،برطانوی حکام اور کمپنیوں پرپابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی و برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ایران نے جن سات اعلیٰ امریکی حکام پر پابندیاں نافذ کی ہیں ان میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے کمانڈر جنرل برائن فینٹون اور امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے سابق کمانڈر وائس ایڈمرل براڈ کوپر بھی شامل ہیں۔

جو برطانوی حکام اور ادارے ایرانی پابندیوں کی زد میں آئیں گے ان میں سیکریٹری دفاع گرانٹ شاپس، برطانوی فوج کی اسٹریٹجک کمانڈر کے سربراہ جیمز ہاکن ہل اور بحیرہ احمر میں موجود برطانوی رائل نیوی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ایران نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور شیورون اور برطانوی کمپنیوں ایلبیٹ سسٹمز، پارکر میگیٹ اور رافیل یوکے پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

 

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے صوبے میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

انہوں نے آج(جمعرات) لاہور میں پولیو نگرانی بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اس مہم کے دوران پولیو کے عملے کاتحفظ کویقینی بنایا جارہا ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس کے دوران 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ جنگ بندی نا کرنے پر ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ جنگ بندی نا کرنے پر ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

فلسطین  میں جنگ بندی نہ کرنے  پر ترکیہ نے اسرائیل سے اپنے  تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے ہر قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگادی ہے تاہم ترکیہ نے ابتک سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا۔

واضح  رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll