تاجکستان میں خواتین کے حجاب پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں بھی منظور کر لیا گیا


تاجکستان میں سرکاری طور پر خواتین کے حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان میں خواتین کے حجاب پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں بھی منظور کر لیا گیا۔ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تاجکستان میں 98 فیصد آبادی مسلمان ہے اور حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی پر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کمپنیز اور سرکاری و مذہبی شخصیات پر بھی بھاری جرمانوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عوام کو ملک کا روایتی لباس پہننے اور قومی ثقافت سے جڑے رہنے کا پابند بناتے ہوئے اسلامی لباس پہننے کی ممانعت کی گئی ہے، تاجکستان میں عموماً خواتین حجاب یا نقاب نہیں کرتیں بلکہ سر کے پچھلے حصے پر رومال باندھتی ہیں اور نقاب میں آنکھوں کے سوا پورا چہرہ چھپ جاتا ہے۔
نئے قانون کے تحت حجاب یا دیگر ممنوع مذہبی لباس پہننے والے افراد کو 7920 سومونیس (تقریباً 700 ڈالر) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تاجکستان میں ملازمین کو ممنوع لباس پہننے کی اجازت دینے والی کمپنیوں کو 39500 سومونیس (3500 ڈالر) کا جرمانہ کیا جائے گا جبکہ حکومتی عہدیداروں اور مذہبی رہنماؤں کو خلاف ورزی کرنے پر 54000 سے 57600 سومونیس (4800 ڈالر) تک جرمانہ کیا جا سکتاہے۔
یاد رہے کہ تاجکستان میں کئی برسوں سے حجاب پر غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل





