Advertisement

اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد گرفتار

گرفتار تینوں دہشت گردوں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، دہشت گرد گوادر سے ایران فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 23rd 2024, 6:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد گرفتار

اے این ایف کے تین جوانوں کو شہید کرنے والے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار تینوں دہشت گردوں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، دہشت گرد گوادر سے ایران فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، پکڑے گئے دہشتگردوں نے دس دن پہلے ڈومیلی موڑ کے قریب جی ٹی روڈ پر تین جوانوں کو شہید کیا تھا۔

یاد رہے کہ دس روز قبل ڈومیلی موڑ پر اے این ایف کے تین جوانوں کو دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔گرفتار دہشت گردوں میں بلال، سید عابد اور گل فران شامل ہیں۔

دہشت گردوں کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد روپوش ہو گئے تھے، جن کی گرفتاری کے لیے سوہاوہ پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا۔

Advertisement