Advertisement
پاکستان

ایم این اے زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دے دی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 23rd 2024, 10:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایم این اے زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

ایم این اے زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر بن گئیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل کو اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا تھا۔ قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب نے آٹھ جون کو قومی اسمبلی میں بطور پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کے نام کا اعلان کیا تھا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر ہوں گی، جبکہ زین قریشی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گے، احمد چٹھہ بھی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بھی زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دی گئی تھی۔

 

Advertisement