جی این این سوشل

پاکستان

8 فروری کے الیکشن پر ہماری درخواست سپریم کورٹ میں مقرر نہیں ہورہی، رؤف حسن

ہماری نشانات الاٹ کرنے کی پٹیشن نہیں لگی اور نہ ہی لیول پلیئنگ فیلڈ پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

8 فروری کے الیکشن پر ہماری درخواست سپریم کورٹ میں مقرر نہیں ہورہی، رؤف حسن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن پر ہماری درخواست سپریم کورٹ میں مقرر نہیں ہورہی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ پاکستان میں جو الیکشن ہوئے اس سے پہلے ایک ماحول بنایا گیا، ہمارے امیدواروں کو تنگ کیا گیا گرفتار کیا گیا حبس بے جا میں رکھا گیا، الیکشن کمشنر کا کنڈکٹ پہلے دن سے ہی مشکوک رہا۔ چیف جسٹس نے کہا الیکشن کمیشن ایک قومی ادارہ یے اس کی عزت کی جائے، کیا چیف الیکشن کمشنر کا کنڈکٹ ایسا ہے کہ اس ادارے کی عزت کی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہماری پٹیشن 4 ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی، جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ہماری پٹیشن کا ذکر بھی کیا جو بنیادی حقوق سے متعلق ہے۔ 8 فروری کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی، فافن، پتن، کامن ویلتھ، یورپی یونین، یو ایس کانگریس کی رپورٹس پڑھی ہونگی سب ایک بات کہ رہے 8 فروری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا الیکشن فراڈ ہوا

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ہمیں کہتے اس کی عزت کریں کس طرح عزت کریں، کیا وہ عزت کے قابل ہے یہ جو چیف جسٹس ہمیں کہہ رہے چوروں کی عزت کریں ان کو خیال آیا کہ راولپنڈی کا کمشنر کہاں ہے کبھی کسی سے پوچھا کہ اس کو کہاں کس حال میں رکھا ہوا ہے۔ 

رؤف حسن نے مزید کہا کہ ہماری نشانات الاٹ کرنے کی پٹیشن نہیں لگی اور نہ ہی لیول پلیئنگ فیلڈ پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، میرا سوال ہے چیف جسٹس سے کہ بتایا جائے کس آئین میں لکھا ہے کہ پٹیشن نیچے رکھ کر بیٹھ جائیں اور غیر ضروری مرضی کی پٹیشن لگائیں۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے کہا کہ عوام کی خواہش ہے کہ عمران خان کو پانچ سال جیل میں رکھا جائے کل رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی جتنی زیادہ دیر عمران خان کو جیل میں رکھ سکتے ہیں، رکھیں گے، کیا چیف جسٹس کو یہ سنائی دیا کہ رانا ثنا اللہ کہہ رہا ہم جائز یا ناجائز ہر طرح کی کوشش کریں گے عمران خان کو جیل میں رکھا جائے کیا اس طرح کی مجرمانہ بیان پر کوئی نوٹس لیا۔

 

پاکستان

وزیراعظم پاکستانی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے

دوشنبہ ائیرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے شہباز شریف کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  پاکستانی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے

دوشنبہ ائیرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ، تاجک وزیر توانائی و آبی وسائل دلیر جمعہ، تاجک نائب وزیر خارجہ فرخ شریف زادہ، دوشنبہ کے مئیر جمشید تبر زادہ اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور اور اعلی سرکاری و سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوشنبہ میں اسماعیل سامانی کی یادگار پر آمد, یادگار پر پھولوں کا گلدستہ بھی رکھا۔

اسماعیل سامانی وسط ایشیا کی تاریخ شخصیت اور تاجکستان کا قومی ہیرو ہے جس نے نویں اور دسویں صدی میں تاجکستان اور خراسان کے علاقے پر حکومت کی اور تاجک قوم کو تاریخ ساز ترقی کی راہ پر گامزن کیا

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج تاجکستان اور قازقستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئے تھےوفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔  شہباز شریف ایس سی او کونسل آف ہیڈزآف اسٹیٹ اور ایس سی او پلس کے 2 اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ تاجکستان کے دوران تاجک صدر امام علی رحمان اور وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔

سربراہی اجلاس میں وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی

گزشتہ روز ہیٹ سٹروک سے 4 افراد جاں بحق ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی

کراچی میں شدید گرمی انسانی جانیں لینے لگی, ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی ہے ۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہیٹ سٹروک سے 4 افراد جاں بحق ہوئے،جون میں ہیٹ سٹروک سے 45 ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جون میں ہیٹ سٹروک سے 3338 افراد متاثر ہوئے،یکم جولائی کو 144 افراد کو اسپتال لایا گیا، ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار482 ہو گئی، ہیٹ سٹروک سے سب سے زیادہ عباسی سپتال میں 23 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

سول ہسپتال میں 18،جناح ہسپتال میں5 قطرہسپتال میں3 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔    

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری انھیں نااہل قرار دینے کے لیے تھی،یو این انسانی حقوق ورکنگ گروپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ انسانی حقوق ورکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری انھیں نااہل قرار دینے کے لیے تھی۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے گروپ کی یہ رائے سابق وزیر ذلفی بخاری کی لاء فرم کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اقوام متحدہ میں دائر پٹیشن پر سامنے آئی۔

یواین ورکنگ گروپ نے عمران خان کو دفاع کا حق فراہم نہ کیے جانے پر تشویش ک اظہار کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

ورکنگ گروپ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن پر پاکستانی حکومت کا مؤقف جاننے کی کوششوں کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll