جی این این سوشل

تفریح

معروف پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ  کا اپنے نئے ڈرامے کے نشر ہونے کی تاریخ کا اعلان

 بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے اس ڈرامے کو معروف ناول نگار فرحت اشتیاق نے لکھا ہے، جبکہ ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ  کا اپنے نئے ڈرامے کے نشر ہونے کی تاریخ کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

معروف پاکستانی اداکار   فہد مصطفی نے اپنے نئے ڈرامے کے نشر ہونے کی تاریخ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ 
پاکستانی اداکار و ہدایت کار فہد مصطفیٰ ایک لمبے عرصے کے بعد ٹی وی سکرین پر واپس آرہے ہیں۔ ان کا نیا ڈرامہ  ’’کبھی میں، کبھی تم‘‘ ایک رومانوی داستان پر مبنی ہے۔
 بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے اس ڈرامے کو معروف ناول نگار فرحت اشتیاق نے لکھا ہے، جبکہ ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔
  ڈرامے میں فہد مصطفیٰ بطور مصطفیٰ اور پاکستانی اداکارہ  ہانیہ عامر بطور شرجینہ ایکٹنگ کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ 
حالیہ جاری پوسٹ میں فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ ڈرامہ 2 جولائی سے شروع ہو رہا ہے، جس کی قسطوں کو ایک ہفتے میں دو روز، پیر اور سوموار کو نشر کیا جائے گا۔

تجارت

آل پاکستان انجمن تاجران کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آل پاکستان انجمن تاجران  کا  بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تاجر برادری یکم جولائی کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فاضل ٹیکس، فیول ایڈجسٹمنٹ پر انکم ٹیکس و سیل ٹیکس سب ختم کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی معروف کینڈی کے پیکٹ میں کینڈیز کی کم مقدار پر سوشل میڈیا صارفین کے مضحکہ خیز تبصرے 

شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے مضحکہ خیز کمنٹس کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں ٹیکسز کی بھرمار کا شاخسانہ قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی معروف کینڈی کے پیکٹ میں کینڈیز کی کم مقدار پر سوشل میڈیا صارفین کے مضحکہ خیز تبصرے 

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے معروف برینڈ کی پراڈکٹ کے پیکٹ کے اندر کینڈیز کی مقدار کم ہونے پر مضحکہ خیز انداز میں تشویش کا اظہار کیا۔ 
ایک سوشل میڈیا صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ صارف کے حالیہ خریدے گئے ایک پیکٹ میں سے محض دو چلی ملی کی کینڈیز نکلی ہیں۔ 
شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے مضحکہ خیز کمنٹس کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں ٹیکسز کی بھرمار کا شاخسانہ قرار دیا۔ کسی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ایک چلی میں دو ملی، اور کسی نے اسے کینڈی لینڈ کے مالک اور پاکستان کے معروف بزنس مین مفتاح اسماعیل کی نوکری برخاست ہونے کی وجہ قرار دیا۔ 
پاکستانی کینڈیز کا معروف برینڈ ’’کینڈی لینڈ‘‘ نون لیگی سیاستدان اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملکیت ہے۔ پاکستان میں جاری مہنگائی کی لہر نے جہاں عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی، وہاں ملک میں صنعتوں کا بھی زوال عروج پر ہے۔ مگر پاکستانی عوام کا طرہ امتیاز ہے کہ عوام برے حالات میں بھی لطف اندوز ہونے کے طریقے نکال لیتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

نریندر مودی کی بھارتی کپتان روہت شرما کو کرکٹ پر فامنس پر شاباش 

نریندر مودی نے کپتان روہت شرما کے بیٹنگ اور کپتانی میں جارحانہ انداز اپنانے کی تعریف کی ، بھارتی وزیراعظم نے لکھا کہ روہت شرما کا کرکٹ کا کیریئر بطور کپتان ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نریندر مودی کی بھارتی کپتان روہت شرما کو  کرکٹ پر فامنس پر شاباش 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتی کپتان روہت شرما کو شاباش 

 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) سے ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کو سراہا۔ 
وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک بہترین شخصیت ہو۔ 
نریندر مودی نے کپتان روہت شرما کے بیٹنگ اور کپتانی میں جارحانہ انداز اپنانے کی تعریف کی ، بھارتی وزیراعظم نے لکھا کہ روہت شرما کا کرکٹ کا کیریئر بطور کپتان ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 میں روہت شرما کی کپتانی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی فائنل ٹرافی جیت لی۔ ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی بھارتی مایہ ناز بلے باز روہت شرما کے کرکٹ کے کیریئر کا بھی اختتام ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll