انٹرپرنیورشپ کے کلچر کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرنیورشپ (SME,s) کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج چھوٹے کاروبار اور انٹرپرنیورشپ میں جدت کی حوصلہ افزائی اور فروغ کیلئے اقدامات کے عزم کا دن ہے
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کاروبار دوست پالیسیوں کے ذریعے ایس ایم ایز کو ترقی دینے اور سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے، چھوٹے کاروباروں میں سرمایہ کاری اقتصادی استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے ضروری ہے، حکومت ایم ایس ایم ایز کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور مدد فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایس ایم ایز کی برآمدی صلاحیتوں کو بڑھا کربین الاقوامی منڈیوں تک رسائی آسان بنائی جا رہی ہے، انٹرپرنیورشپ کے کلچر کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے لاجسٹک سپورٹ، ٹیکنالوجی اور منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، ایس ایم ایز صرف اقتصادی ترقی ہی نہیں بلکہ معاشی عدم مساوات کم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایس ایم ایز کے ذریعے روزگار کے بڑے مواقع میسر ہیں، ایس ایم ایز کا مینوفیکچرنگ، خدمات اور تجارت میں متنوع آپریشنز کے ذریعے پنجاب کی جی ڈی پی میں نمایاں شیئر ہے، ایس ایم ایز کی برآمدی صلاحیت سے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوتا ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت زراعت ، لائیو سٹاک اور گارمنٹس سمیت ہر شعبے میں ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، زرعی قرض فراہم کر کے کاشتکاری کو فروغ دینے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے ترقی کے مواقع سامنے آئیں گے۔
برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات
- 8 گھنٹے قبل
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان کا ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ سے اظہار تشکر
- 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں ملکی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،نوازشریف
- 6 گھنٹے قبل
ژوب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین
- 4 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
- 5 گھنٹے قبل
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟
- 6 گھنٹے قبل
ٹک ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی
- 6 گھنٹے قبل
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم
- 6 گھنٹے قبل
امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی
- 6 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے
- 6 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی
- 7 گھنٹے قبل