جی این این سوشل

پاکستان

ہائیکورٹ میں محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست دائر

محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں، درخواست گزار کا موقف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہائیکورٹ میں محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست دائر
ہائیکورٹ میں محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست شہری مشکور حسین نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، پی سی بی اور محسن نقوی فریق کو بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے، آئین کے ارٹیکل 63 کےتحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ 5 اپریل 2024 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد سے منتخب ہونے والے سینیٹرز کے نوٹیفیکیشن جاری کیے تھے۔

پاکستان

لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پرفائز

جوڈیشل کمیشن نے متفقہ طور پر لاہور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عالیہ کے نام کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون جج  چیف جسٹس کے عہدے پرفائز

لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوگئی ہیں، جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد کردیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس کا تقرر تین ججز کے درمیان ووٹنگ کے زریعے ہوا، جسٹس عالیہ ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھیں۔

لاہور کی جسٹس عالیہ نیلم 1966 میں پیدا ہوئیں، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے 1995میں لاء کی ڈگری حاصل کی، جسٹس عالیہ نیلم نے قانون کے دیگر ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم 1996 میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئیں، 1998 میں ہائیکورٹ جبکہ 2008 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں، جسٹس عالیہ نیلم آئینی، سول، فوجداری، دہشتگری سمیت دیگر شعبوں میں پریکٹس کرتی رہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائیکورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں اور 2015 میں لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، وزیر قانون کا یو این رپورٹ پر ردعمل

عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں، انہیں ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی گرفتاری  پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،  وزیر قانون کا یو این رپورٹ پر ردعمل

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور زیرالتواء مقدمات کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ نے عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات کو بلاجواز قرار دیا ہے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پرردعمل میں کہا کہ خود مختارریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملکی آئین و قانون اورعالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، وہ ایک سزایافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل اورعدالتی نظام کا مظہر ہے ، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی فنڈز نہ دینے پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے نالاں

اراکین اسمبلی نے فنڈز کی بندربانٹ پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو وزیراعلیٰ کے خلاف شکایات کردیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی فنڈز نہ دینے پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے نالاں

بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے فنڈز کی بندربانٹ پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو وزیراعلیٰ کے خلاف شکایات کردیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز دینے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے ارکان بلوچستان اسمبلی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے نالاں ہو گئے اور انہوں نے پارٹی قیادت کو سرفراز بگٹی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے ارکان صوبائی اسمبلی کی شکایات کا نوٹس لیا ہے، جس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 4 جولائی سے بلوچستان کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اور ارکان کی شکایات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان بلوچستان اسمبلی کو چند مخصوص ارکان کو فنڈز ملنے اور انہیں نظر انداز کرنے پر تحفظات ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll