علاقائی
مریم نواز نے ماڈل بازاروں کی مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ پنجاب کا ماڈل بازاروں میں بہترین پھل اور سبزیاں فروخت کےلئے پیش کرنے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ماڈل بازاروں سے آن لائن آرڈر کے لیے موبائل ایپ لانچ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ماڈل بازاروں کو گرین پنجاب سولر ماڈل میں منتقل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر کی ملاقات ہوئی ، جس میں چیئرمین افضل کھوکھر نے ماڈل بازار پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ نے ہر ضلع میں ایک سال کے اندر ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ماڈل بازاروں میں مقررہ نرخ سے کم سبزیاں اور پھل کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔انہوں نے ماڈل بازاروں میں بہترین پھل اور سبزیاں فروخت کےلئے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ماڈل بازار وں میں اوزان و پیمائش کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل بازار عام آدمی کے لئے ہیں، ہر صورت میں اچھی چیز ملنی چاہئیے۔لاہور کی ڈویلپمنٹ کے لئے 35ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پوری لگن اور محنت کے ساتھ پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچار ہےہیں ۔
پاکستان
26 ویں آئینی ترمیم : دو سنئیر ز ججوں کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط
جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے چیف جسٹس سے اسی ہفتے 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ کر دیا
26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کے لیے سپریم کورٹ کے دو سنئیر ز ججوں نے چیف جسٹس کو خط لکھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے دو سنئیر ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھا ہے، اپنے خط میں دونوں ججوں نے چیف جسٹس سے 26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس بلانے کا کہا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 2 ججز نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی اور 2 رکنی ججز کمیٹی کا فیصلہ اب بھی برقرار ہے۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ دونوں سینیئر ججز نے 31 اکتوبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم چیف جسٹس کے اجلاس نہ بلانے پر سیکشن 2 کے تحت ہم ججز نے خود اجلاس بلایا اور 31 اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا۔
دونوں سینئر ججز کے خط میں کہا گیا ہے کہ 31 اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا مگر کمیٹی فیصلے کے باوجود کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی۔
دونوں ججز نے 31 اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
دنیا
بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ
ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہو گیا
آگرہ میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے نے جنگی مشق کے لیے ریاست پنجاب کی آدم پور ائیر بیس سے آگرہ کے لیے پرواز بھری تھی اور آگرہ میں ہچکولے کھاتے ہوئے ایک آبادی کے نزدیک کھیت پر گر گیا۔
طیارے میں لگنے والی آگ نے پورے کھیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
جبکہ حادثے کے وقت پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے خود کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا۔ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر گرنے سے پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
انڈین ایئرفورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ نے اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کہ زمین پر جان یا مال کو کوئی نقصان نہ پہنچے، طیارے کو چھوڑا اور خود پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی۔
جبکہ دوسری طرف عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سال کی بھر محنت سے تیار ہونے والی فصل طیارہ حادثے میں جل کر خاکستر ہوگئی اگر مزید آگ پھیلتی تو اس میں کئی گھر بھی زد میں آ سکتے تھے، کسانوں نے حکومت سے فصل کی تباہی کا معاوضہ ادا کرنے بھی کا مطالبہ کردیا ہے،جبکہ کسانوں کا مزید کہنا تھا کہ امدادی ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے اتنا نقصان ہوا۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مگ 29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہو،اس سے پہلے بھی متعدد دفعہ بھارتی ائیر فورس کے طیارے گر کر طباہ ہو چکے ہیں، ابھی حال ہی میں 2 استمبر کو راجستھان میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔
پاکستان
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا
اجلاس کے ایجنڈے میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچز کی تشکیل کیلئے ججز کی نامزدگی اور کمیشن کے سیکرٹریٹ کا قیام شامل ہے
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کریں گے۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین بھی شرکت کریں گے، اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچز کی تشکیل کیلئے ججز کی نامزدگی اور کمیشن کے سیکرٹریٹ کا قیام شامل ہے۔
اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی شریک ہوں گے۔
جبکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز بھی شرکت کریں گے، خاتون ممبر روشن خورشید بروچہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے چیئرمین سینیٹ اور پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد جوڈیشل کمیشن کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کے نام بھجوائے گئے تھے جس کے بعد چیف جسٹس نے آج اجلاس طلب کیا تھا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت 20 منٹ پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان