اگر لبنان پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ایران


ایران نے لبنان پر حملے میں صورت میں اسرائیل کو خبردار کر دیا۔
نیو یارک میں ایران کے مشن کا یہ تبصرہ اسرائیل اور لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ تحریک کے مابین وسیع علاقائی جنگ کے خدشے کے ساتھ آیا ہے۔ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے فریقین گولہ باری کے تبادلے میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے کہا کہ لبنان پر حملے کے منصوبے کی ’’منظوری اور توثیق‘‘ کر دی گئی تھی جس پر حزب اللہ نے جواب دیا کہ اگر لبنان پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے لبنان پر حملہ کرنے کے ارادے کے بارے میں پروپیگنڈے کو سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر لبنان کے خلاف اسرائیل بھرپور طریقے سے جنگ کرے گا تو ہم بھی تمام اختیارات بشمول تمام مزاحمتی محاذوں پر اسرائیل کے خلاف جنگ لڑیں گے اور اسرائیل کا نام و نشان مٹا دیں گے۔
یاد رہے کہ اپریل میں ایک فضائی حملے کے بعد علاقائی جنگ کے خدشات بھی بڑھ گئے جس میں دمشق میں ایرانی قونصل خانہ مسمار ہو گیا اور سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے سات ارکان بشمول دو جنرل ہلاک ہو گئے تھے۔
خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 1979 کے انقلاب کے بعد سے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے جس میں ایران کے امریکی حمایت یافتہ شاہ کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 5 hours ago

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 7 hours ago

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 8 hours ago

وزیر دفاع کا حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ
- 10 hours ago

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 10 hours ago

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 8 hours ago

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 9 hours ago

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 6 hours ago

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 10 hours ago

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 3 hours ago

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 4 hours ago

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 9 hours ago

.jpg&w=3840&q=75)








