جی این این سوشل

کھیل

ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹا ئٹل اپنے نام کرنے کے بعد ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کے ذریعے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویرات کوہلی  کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

معروف بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹا ئٹل اپنے نام کرنے کے بعد ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کے ذریعے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ میرا آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تھا اور آج میں نے اس کا آخری میچ کھیلا ہے ۔ 

ٹیکنالوجی

ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک کی  جھوٹے بیانیوں پر سیاست دانوں کو تنبیہ

بانی ایکس ایلون مسک نے تنبیہ کی کہ ٹویٹر کے اکاؤنٹ چلانے والوں کے علم میں ہونا چاہیے کہ ٹویٹر پر اب کسی بھی جھوٹی خبر کی جگہ نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک کی  جھوٹے بیانیوں پر سیاست دانوں کو تنبیہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک نے اپنے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دان کب سمجھیں گے کہ اب ٹویٹر پر جھوٹے بیانیے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ 
ایلون مسک نے امریکی سیاست دان کمالہ ہیرس کے ٹویٹ کو شیئر کیا جس میں کمالہ ہیرس نے اس بات کا اظہار کیا کہ اگر آئندہ الیکشنز میں ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تو وہ خواتین کے اسقاط حمل پر پابندی عائد کر دیں گے۔ 
کمالہ ہیرس نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ اگر آئندہ الیکشنز کے نتیجے کے طور پر جو بائیڈن کی حکومت بن گئی تو وہ ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کریں گے۔ 
بانی ایکس ایلون مسک نے تنبیہ کی کہ ٹویٹر کے اکاؤنٹ چلانے والوں کے علم میں ہونا چاہیے کہ ٹویٹر پر اب کسی بھی جھوٹی خبر کی جگہ نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسٹیئرنگ کمیٹی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق ٹی او آرز طے کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق ٹی او آرز طے کرے گی۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے لیے 5 نام پاکستان تحریک انصاف اور 5 نام جمعیت علمائے اسلام  سے جانب سے دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی ممکنہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے لیے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے تحریک تحفظ آئین اور جے یو آئی کے درمیان ہوگا، تحریک انصاف کا وفد رواں ہفتے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی مقررہ ٹائم فریم میں اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہورائیر پورٹ کو روزانہ تین گھنٹوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ مون سون کے دوران پرندوں کی متوقع کثرت کے باعث مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہورائیر پورٹ  کو روزانہ تین گھنٹوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

محکمہ سول ایوی ایشن نے لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو روزانہ تین گھنٹوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ مون سون کے دوران پرندوں کی متوقع کثرت کے باعث مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

فیصلے پر رواں ماہ کی دس تاریخ سے ستمبر کی دس تاریخ تک روزانہ علی الصبح پانچ بجے سے صبح آٹھ بجے تک عملدرآمد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایمریٹس لینڈنگ کا فیصلہ جہاز کا پائلٹ کر سکے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ نوٹم ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کردیا۔

 
پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll