Advertisement
پاکستان

خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات جاری

رواں سال دہشتگردوں کے خلاف1 ہزار 433 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیےگئے، محکمہ انسداد دہشت گردی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 30th 2024, 5:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات جاری

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات اور سی ٹی ڈی کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئی۔

سی ٹی ڈی کےمطابق رواں سال دہشتگردوں کے خلاف1 ہزار 433 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیےگئے،محکمہ انسداد دہشت گردی  نے 55 دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا۔322 دہشت گردوں کو گرفتار اور 124 کو ہلاک کیا گیا۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق 2خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرکے پشاور کو بڑی تباہی سے بچایا گیا، کارروائیوں میں محسن قادر گروپ، بیٹنی پڑاکیے گروپ، ٹیپو گل گروپ اور ضرار گروپ کو انجام تک پہنچایا گیا جبکہ سنتا گروپ، ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کے کمانڈرز اور  ان کے ساتھیوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  دھماکا خیز  بارود کی اسمگلنگ میں ملوث 14 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، 18 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی جن میں سے  انتہائی مطلوب 10 دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 8 کو آپریشنز میں ہلاک کیا گیا۔ 

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق رواں سال 273 دہشتگرد حملے ہوئے جبکہ حملوں میں 118 پولیس اہلکاروں اور افسران کو ٹارگٹ کیا گیا۔

Advertisement
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 17 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 2 دن قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • 20 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement