جی این این سوشل

پاکستان

صنعت چلے گی تومعیشت کا پہیہ چلے گا : خسروبختیار

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہاہے کہ صنعت چلے گی تومعیشت کا پہیہ چلے گا، انڈسٹری کا پہیہ چلنے کیلئے بجلی و گیس کی ضرورت ہے ، انڈسٹری کوبجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے سبسڈی دیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صنعت چلے گی تومعیشت کا پہیہ چلے گا : خسروبختیار
صنعت چلے گی تومعیشت کا پہیہ چلے گا : خسروبختیار

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ روز پیش کئے گئے بجٹ 22-2021ء کے حوالے سے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کی، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار اور مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد بھی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا کہ اب ہمارا چیلنج ایس ایم ای سیکٹر ہے،  کاروباری افراد کو قرض کی سہولیات فراہم کر یں گے ۔ ان کاکہنا تھا کہ  اسپیشل اکنامک زون میں ٹرن اوورٹیکس ختم کردیا ہے، چھوٹی بڑی صنعتو ں کوفروغ دینا ہے۔ انڈسٹری چلے گی تو چھوٹے کارخانے چلیں گے، ایکسپورٹ انڈسٹری کو 7 سینٹ میں بجلی دیں گے جو 2023ء تک جاری رہے گی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ  کراچی معاشی حب ہے ،کراچی میں زمین بہت مہنگی ہے ، کراچی میں 1500ایکڑ کا انڈسٹریل زون بنائیں گے ، کنسٹرکشن میں گروتھ آئے گی تو اس سے منسلک انڈسٹریاں  اوپر جائیں گی ۔ انڈسٹریل گروتھ میں ہم انجینئرنگ سیکٹر پرتوجہ دے رہے ہیں۔ وزیر صنعت و پیدا وار کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ چھوٹی گاڑیاں بنیں، مڈل کلاس کو باعزت سواری دینا چاہتے ہیں۔

 مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ ٹیکسٹائل کی برآمدات 20ارب ڈالر تک پہنچانے کاہدف ہے، ہم نے جو ٹیکس کی بریکس دیئے ہیں وہ ہم ان کو ٹیکنیکل ٹیکسٹائل دے رہے ہیں ، پاکستان میں پروڈکشن بڑھے گی اور ہماری ایکسپورٹس بڑھیں گی ،انہوں نے کہاکہ  اس سال ہمارا ایکسپورٹس 25 نہیں 30 بلین ہے اگلے سال اس کو 35 پر لے جانا ہے ۔

مشیرِ تجارت کا کہنا ہے کہ فارما انڈسٹری کو مراعات دی ہیں جسے اگلے سال مزید بڑھائیں گے۔ آئندہ سال ٹیکسٹائل کی برآمدات 20 ارب ڈالر تک پہنچائیں گے، پاکستان کو برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ادویات سازی کی برآمدات بڑھانے پر توجہ ہے۔

تجارت

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس پہلی بار 73 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت زون میں ہوا، 100انڈیکس میں 450پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس پہلی بار 73 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج 73 ہزار 200 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت زون میں ہوا، 100انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد 100 انڈیکس 73 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے کاروبار روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 72742 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات سننے پر رضامند ہے: امریکہ

جب تک ہمارے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کا یقین دلایا ہے، ترجمان وائٹ ہائوس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات سننے پر رضامند ہے: امریکہ

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل نے رفح کے کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات کو سننے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے سرحدی شہر رفح پر حملہ کرنے سے پہلے امریکی خدشات اور خیالات کو سننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ترجمان وائٹ ہائوس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مناسب اور قابل اعتبار منصوبہ کے بغیر رفح آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے۔

جان کربی نے کہا کہ جب تک ہمارے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن رفح آپریشن سے متعلق اگلے ہفتے اسرائیلی حکام سے ملاقات کرینگے اور غزہ میں  عارضی جنگ بندی کے لیے دباؤ جاری رکھیں گے جسے واشنگٹن کم از کم چھ ہفتوں تک جاری رکھنا چاہتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون گرفتار

ملزمان نے دگنی سرمایہ کاری کا لالچ دے کر 63 کروڑ روپے لوٹے ، ایف آئی اے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان نے کراچی میں جعلی کمپنی کھول رکھی تھی۔ دگنی سرمایہ کاری کا لالچ دے کر 63 کروڑ روپے لوٹ لئے گئے۔

حکام نے بتایا کہ طاہرہ صداقت اور صداقت حسین نے 2018 -2021 کے دوران جعلی کمپنیاں بنائیں۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ کمپنی کا عملہ لوگوں کو سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کر تا تھا، 5 ہزار سے زائد متاثرین نے 263 کروڑ روپے جمع کروائے تھے۔ متاثرین کو 18 ماہ میں سرمایہ کاری دگنی کرنے کا لالچ دیا گیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے خاتون کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll