ایمان علی خوبصورت اور معصوم ہیں انہیں ذہنی صحت کے حوالے سے مدد کی ضرورت ہے: متھیرا
لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ایما ن علی پر کی جانے والی تنقید پر اداکار متھیرا نے ان کی حمایت کرتے ہوئے اداکار ہ کو معصوم اور خوبصورت قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک سٹوری میں اداکارہ متھیر ا نے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ” کھسرا اور ماسی “ جیسے الفاظ کو لوگ کیوں توہین کے زمرے میں لے لیتے ہیں،یادرکھیں ان لفظوں سے کسی کی بھی توہین نہیں ہوتی۔متھیرا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایمان علی خوبصورت اور معصوم ہیں انہیں ذہنی صحت کے بارے میں مدد کی ضرورت ہے،عام طور پر سوشل میڈیا پر لوگ ایک عام سی بات کو متنازع بنادیتے ہیں اور توہین آمیز کمنٹس کرتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایمان علی پر تنقید کرنے والو ں کو چاہئے کہ وہ ان کی اس نادانی پر معاف کردیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ایمان علی نے چند دن قبل واسع چوہدری کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کا چہرہ ’خواجہ سرا‘ جیسا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 24 minutes ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 18 minutes ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago





