جی این این سوشل

دنیا

حزب اللہ نے اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں پر 200میزائل داغ دیے

یہ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے ثائر میں نسل پرست اسرائیل کے ہاتھوں حزب اللہ کے کمانڈر محمد نہمہ ناصر کی شہادت پر حزب اللہ کا جوابی ردعمل تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حزب اللہ نے  اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں پر 200میزائل داغ دیے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حزب اللہ مزاحمتی تحریک نے بدھ کے روز غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں پر 200 کے قریب میزائل داغے ہیں۔

 خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے مجاہدین نے گولان ڈویژن 210 کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ م فضائی اور میزائل دفاع کے ہیڈکوارٹر پر 200 کاتیوشا میزائل فائر کیے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "غزہ کے ثابت قدم لوگوں کی حمایت اور بہادر اور عظیم مزاحمت کی مدد کے سلسلے میں اور شہر طائر کے علاقے الحوش میں صہیونی دہشت گردی کے جواب میں آج بدھ 3 جولائی 2024 کو مزاحمت کے جنگجوؤں نے کریات شمونہ بیرک میں 769ویں بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

یہ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے ثائر میں نسل پرست اسرائیل کے ہاتھوں حزب اللہ کے کمانڈر محمد نہمہ ناصر کی شہادت پر حزب اللہ کا جوابی ردعمل تھا۔

پاکستان

کراچی ،مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، اہلخانہ سراپا احتجاج

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہے جسے متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی ،مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، اہلخانہ سراپا احتجاج

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کی زد میں آ کر گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی جانب سے اہلخانہ کا گزشتہ 15 گھٹنے سے نیشنل ہائی وے پر احتجاج جاری ہے۔

نیشنل ہائی وے پر احتجاج کے باعث سڑک 16 گھنٹے سے بند ہے، احتجاجی مظاہرین تاحال سڑک پر موجود ہیں، احتجاج اسٹیل ٹاون میں مبینہ مقابلے میں خاتون کے جاں بحق ہونے پر کیا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہے جسے  متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹھٹہ سے آنے والے ٹریفک کوپورٹ قاسم اور  پھر مہران ہائی وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ شہر سے ٹھٹہ جانے والے ٹریفک کو پورٹ قاسم سے مہران ہائی وے کی جانب موڑا جا رہا ہے، کاٹھور سے آنے والی ٹریفک کو سومار گوٹھ سے میمن گوٹھ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

ادھر پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں تاہم مظاہرین پولیس پر مقدمہ درج کرانے کے لیے بضد ہیں۔

دوسری جانب احتجاج کرنے والے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ روز دن دو بجے سے سڑک پر موجود ہیں، کئی گھنٹوں سے سڑک بند ہے لیکن کوئی حکومتی نمائندہ ملاقات کرنے نہیں آیا، ایس ایس پی ملیر اور ڈی سی ملیر صبح 5 بجے آئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی ملیر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو تیار نہیں، جاں بحق خاتو کے بھائی نے مزید کہا کہ پولیس کی فائرنگ سے میری بہن جاں بحق ہوئی اور ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوگئے، پولیس اسٹریٹ فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

کینسواوپن اسکواش میں پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

عشعب عرفان نے سیمی فائنل میں کینیڈا کے لیام موریسن کو 0-3 سے شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینسواوپن اسکواش میں پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کے کھلاڑی عشعب عرفان کینسو اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔

عشعب عرفان نے سیمی فائنل میں کینیڈا کے لیام موریسن کو 0-3 سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 8-11، 6-11 اور 11-13 رہا۔

امریکا میں جاری اس 9 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کا فائنل پاکستان اور  بھارت کے کھلاڑی کے درمیان ہو گا۔

تھرڈ سیڈ عشعب عرفان فائنل میں 4 سیڈ بھارت کے ویر چوٹھرانی سے مقابلہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی حملے جاری، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے 2 ارکان جاں بحق

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں کم از کم 87 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی حملے جاری، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے 2 ارکان جاں بحق

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تباہ کن جنگ اپنے نویں مہینے میں داخل ہو رہی ہے اور اس کے باوجود دھماکوں اور میزائلوں کی آوازیں کم نہیں ہو رہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بمباری مسلسل جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں کم از کم 87 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے بتایا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نُصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر فضائی حملے میں تین مقامی صحافیوں سمیت دس افراد شہید ہوگئے۔ حماس کے میڈیا دفتر کے مطابق ایک چوتھا صحافی پٹی کے شمال میں غزہ شہر میں جاں بحق ہوا۔

غزہ کے علاقے شجاعیہ محلے میں ہفتہ کو بھی لڑائی جاری رہی۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ شجاعیہ میں حماس کے دہشت گرد عناصر کو لڑائی کے دوران ختم کر دیا گیا ہے۔ سرنگوں سمیت ہتھیاروں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو ملازمین البُریج کیمپ میں مارے گئے ہیں۔ یہ جارحیت اس وقت کی گئی ہے جب حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے نئے خیالات پر اسرائیل کی طرف سے جواب کا انتظار کر رہی ہے۔

سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زیادہ افراد کو شہید کردیا گیا۔ زیادہ تر خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll