جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کا آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

وزیر اعظم تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے، ذرائع

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا آپریشن عزم استحکام پر  آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کرلیا ،تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعظم بیرون ملک دورے سے واپسی پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔

نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزرا اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔

پاکستان تحریک انصاف نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی ہے اور ایوان سے منظور کرانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام نے بھی آپریشن کی مخالفت کی۔

بعدازاں وزیراعظم آفس نے عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے وضاحت کی کہ بڑے پیمانے پر کسی فوجی آپریشن پرغور نہیں کیا جا رہا ہے جہاں آبادی کی نقل مکانی کی ضرورت ہوگی اور عزمِ استحکام کا مقصد پہلے سے جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر مسلح کارروائیوں کو مزید متحرک کرنا ہے۔

پاکستان

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب

ایگزیکٹو کمیٹی نے 9 جولائی کو اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کی طلب کر لیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی بدنامی پر مبنی مہم کے خلاف ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے 9 جولائی کو اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کی طلب کر لیا ہے۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک قابل اور محنتی جج ہیں، اور ان کے بطور وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کا شاندار پیشہ ورانہ کیریئر ہے۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کے مقام کو مکمل یقین رکھتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حوالدار لالک جان کی 25 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

مادر وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم پر قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حوالدار لالک جان کی 25 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان نشان حیدر کے 25 ویں یوم شہادت پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس دن حوالدار لالک جان نے کارگل تنازع کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی بہادری ہمارے سپاہیوں کیلئے ایک مثال ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع وطن کیلئے زندگی قربان کرنے والوں کو سب سے بڑا اعزاز دیا جاتا ہے، مادر وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم پر قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہم اپنے ان شہیدوں کی یاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کے دفاع میں لازوال قربانیاں دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی، 16 شہید

اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے سکول پر حملہ کیا، غیر ملکی میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی، 16 شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں قائم اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے سکول پر حملہ کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نصیرات کیمپ میں قائم اسکول پر حملے کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے غزہ سول ایمرجنسی سروس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کے باعث شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حملہ حماس کے جنگجوؤں کی موجوگی کی اطلاع  پر کیا گیا جو اس جگہ کو  اسرائیلی فوجیوں کے خلاف منصوبہ بندی اور حملوں کے لیے ایک خفیہ ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے جبکہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے بیان کی تردید کی گئی ہے۔

واضح رہے 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll