کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کی داستان رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی، وزیراعظم شہباز شریف


کیپٹن کرنل شیر خان (نشان حیدر) کا 25 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، تاہم وزیراعظم شہباز شریف، پاک فوج اور عوام کی جانب سے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کی داستان رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے پچیسویں یوم شہادت پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن کرنل شہر خان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری، جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کیا جس کی دشمن بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کیلئے جان کی پرواہ کئے بغیر لڑنے کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی اس ملک کے دفاع کی خاطر لازوال قربانیاں ہیں، مجھ سمیت پوری قوم ملک کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوانوں کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔
علاوہ ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مسلح افواج کی جانب سے 25 ویں برسی پر کیپٹن کرنل شیر خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سروسز چیفس نے شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی مثالی قیادت اور غیرمتزلزل عزم ہر قیمت پر دفاع وطن کیلئے ہمارے حوصلے کو تقویت دیتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارگل جنگ میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری نے ان کا نام تاریخ میں بہادری، پختہ عزم اور غیرمتزلزل وفاداری کے ساتھ رقم کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا غیر متزلزل عزم اور مادر وطن سے وفاداری کی بدولت تاریخ میں ان کا نام زندہ رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شہادت مادر وطن کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتی رہے گی۔
علمائے کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان عزت و احترام کے مستحق ہیں، شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہمارا ملک قائم و دائم ہے، زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں، جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں۔
علمائے کرام نے مزید کہا کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، کیپٹن کرنل شیر خان شہید قوم کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا، قوم کے شہداء کی قربانیاں ملکی استحکام اور عظمت کی نشانیاں ہوتی ہیں جس پر قوم بجا طور پر فخر کرتی ہیں۔

ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 221 اموات جبکہ 800 سے زائد مکانات تباہ، این ڈی ایم اے
- 33 minutes ago
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 13 hours ago

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 13 hours ago

سوات میں استاد کے وحشیانہ تشدد سے 14 سالہ طالبعلم فرحان جان کی بازی ہار گیا
- a few seconds ago

امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے اب بھی تیار ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس
- 5 minutes ago

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 11 hours ago

ایران کا جوہری پروگرام سمیت یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، عباس عراقچی
- 21 minutes ago

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 10 hours ago

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 11 hours ago

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات کی ملاقات، معاشی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
- 14 minutes ago

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 10 hours ago