جی این این سوشل

جرم

جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش

انسداد دہشت گردی کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی ، خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش  ہوئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس کے ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ 

انسداد دہشت گردی کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں  کیس کی سماعت کی ، خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان بھی عدالتی کارروائی میں پیش  ہوئے ۔ 

واضح رہے کہ محمودالرشید اور اعجاز چیمہ سمیت پہلے ہی جیل میں ہیں ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آئندہ تاریخ پر ملزمان کو چالان کی نقول پیش کی جائے ۔ 

واضح ریے کہ عدالت نے استفسار کیا کہ آئندہ تاریخ پر ان پر فرد جرم پیش کی جائے گی ۔ 

علاقائی

کراچی میں شدید گرمی کے باعث 200 عزاداروں کی حالت غیر

کراچی شہر میں شدید گرمی کے باعث عاشورہ کے جلوس میں سیکڑوں افراد گرمی سے متاثر ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں شدید گرمی کے باعث 200 عزاداروں کی حالت غیر

کراچی میں شدید گرمی کے باعث 200 عزاداروں کی حالت غیر ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی شہر میں شدید گرمی کے باعث عاشورہ کے جلوس میں سیکڑوں افراد گرمی سے متاثر ہوگئے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹرشاہد رسول نے بتایا کہ جناح اسپتال کےکیمپ میں دوپہر ایک بجے تک گرمی سے متاثر افراد کے 200 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق شدید گرمی سے 200 عزاداروں کی حالت خراب ہوئی جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

ڈاکٹرشاہدرسول نے شہریوں سے درخواست کی کہ شہری شدید گرمی میں ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور باہر نکلتے ہوئے گیلا تولیہ سر پر رکھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی مبینہ طور پر اغواء

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے باوجود کہ کسی کو بھی نہیں اٹھایا جائے گا پھر بھی ناقابل تصور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی  مبینہ طور پر  اغواء

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے مظفر گڑھ کے حلقے سے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) اپنے ایک ٹویٹ میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے باوجود کہ کسی کو بھی نہیں اٹھایا جائے گا پھر بھی ناقابل تصور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

معظم جتوئی کو آج صبح مظفر گڑھ میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا ہے تاہم ان کے مطابق معظم جتوئی پہلے ہی سپریم کورٹ کی روشنی میں تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے اپنا بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ایسے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور رکن قومی اسمبلی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم ایسے اغوا سے متعلق عدالت کو آگاہ رکھیں گے اور انہیں امید ہے کہ عدالت اس پر کارروائی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 خیبر پختونخوا حکومت ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی

 حکومت صوبے میں بجلی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 خیبر پختونخوا حکومت ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے ایک لاکھ غریب خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد لوڈشیڈنگ سے نجات اور بجلی کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت صوبے میں بجلی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم فراہم کرنا ایک اہم قدم ہے جو ہمیں نہ صرف لوگوں کو سستی اور قابل اعتماد بجلی فراہم کرنے میں مدد کرے گا بلکہ ماحولیات کو بھی بچانے میں مدد کرے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ سولر سسٹم 2 کے وی کی صلاحیت کے حامل ہوں گے اور ان میں سولر پینلز، انورٹر، وائرنگ کا سامان، بلبس اور پنکھے شامل ہوں گے۔ انہیں صوبے کے منتخب اضلاع میں غریب خاندانوں کو مفت میں تقسیم کیا جائے گا۔

اس اقدام سے صوبے میں بجلی کی طلب میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، یہ سولر سسٹم خاندانوں کو بجلی کے اخراجات میں بھی بچت فراہم کریں گے۔

یہ منصوبہ خیبر پختونخوا حکومت کے قابل تجدید توانائی کے حصول کے عزم کا ایک حصہ ہے۔ حکومت نے پہلے ہی صوبے میں متعدد وائنڈ اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس شروع کیے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll