جی این این سوشل

جرم

وزیر داخلہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

راولپنڈی میں انسداد منشیات فورس کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے منشیات کی آن لائن فروخت کی روک تھام کیلئے بھی جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر داخلہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی : وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس مقصد کیلئے جامع منصوبہ طلب کیا ہے۔

راولپنڈی میں انسداد منشیات فورس کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے منشیات کی آن لائن فروخت کی روک تھام کیلئے بھی جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ منشیات اور اس کے نشہ نے متعدد خاندانوں کو تباہ کردیا ہے ۔اس لئے منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو ختم کرنے کیلئے فوری اور کثیرجہتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کو اے این ایف کی کارکردگی طریقہ کار اور کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔انہوں نے محدود وسائل کے باوجود ملک بھر میں انسداد منشیات فورس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارکردگی کو سراہا۔وزیر داخلہ نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دنیا

یو اے ای کی شہزادی شیخہ مہرہ کا سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان

شہزادی مہرہ نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں ہٹا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یو اے ای کی  شہزادی شیخہ مہرہ کا سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے سوشل میڈیا پر طلاق کا اعلان کر دیا۔

شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پرلکھا ہے کہ پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں یہاں طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا۔ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ آپ کی سابقہ اہلیہ۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shaikha Mahra Mohammed Rashed Al Maktoum (@hhshmahra)

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگر ایک نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں ہٹا دی ہیں۔

دوسری جانب شہزادی شیخہ مہرہ کی اچانک طلاق سے متعلق پوسٹ دیکھ کر اُن کے مداح و انٹرنیٹ صارفین شش و پنج میں مبتلا ہو گئے ہیں۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے شہزادی شیخہ مہرہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہو۔

یاد رہے کہ رواں سال 2 مئی کو شیخہ مہرہ المکتوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 خیبر پختونخوا حکومت ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی

 حکومت صوبے میں بجلی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 خیبر پختونخوا حکومت ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے ایک لاکھ غریب خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد لوڈشیڈنگ سے نجات اور بجلی کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت صوبے میں بجلی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم فراہم کرنا ایک اہم قدم ہے جو ہمیں نہ صرف لوگوں کو سستی اور قابل اعتماد بجلی فراہم کرنے میں مدد کرے گا بلکہ ماحولیات کو بھی بچانے میں مدد کرے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ سولر سسٹم 2 کے وی کی صلاحیت کے حامل ہوں گے اور ان میں سولر پینلز، انورٹر، وائرنگ کا سامان، بلبس اور پنکھے شامل ہوں گے۔ انہیں صوبے کے منتخب اضلاع میں غریب خاندانوں کو مفت میں تقسیم کیا جائے گا۔

اس اقدام سے صوبے میں بجلی کی طلب میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، یہ سولر سسٹم خاندانوں کو بجلی کے اخراجات میں بھی بچت فراہم کریں گے۔

یہ منصوبہ خیبر پختونخوا حکومت کے قابل تجدید توانائی کے حصول کے عزم کا ایک حصہ ہے۔ حکومت نے پہلے ہی صوبے میں متعدد وائنڈ اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس شروع کیے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی مبینہ طور پر اغواء

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے باوجود کہ کسی کو بھی نہیں اٹھایا جائے گا پھر بھی ناقابل تصور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی  مبینہ طور پر  اغواء

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے مظفر گڑھ کے حلقے سے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) اپنے ایک ٹویٹ میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے باوجود کہ کسی کو بھی نہیں اٹھایا جائے گا پھر بھی ناقابل تصور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

معظم جتوئی کو آج صبح مظفر گڑھ میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا ہے تاہم ان کے مطابق معظم جتوئی پہلے ہی سپریم کورٹ کی روشنی میں تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے اپنا بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ایسے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور رکن قومی اسمبلی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم ایسے اغوا سے متعلق عدالت کو آگاہ رکھیں گے اور انہیں امید ہے کہ عدالت اس پر کارروائی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll