Advertisement
پاکستان

صارفین کیلئے 200 یونٹ تک بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی سرکولیشن سمری کو منظوری دے دی، جولائی سے ستمبر 2024 تک ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو ریلیف دیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 9th 2024, 3:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صارفین کیلئے 200 یونٹ تک بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس

حکومت نے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی سرکولیشن سمری کو منظوری دے دی، جولائی سے ستمبر 2024 تک ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو ریلیف دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیےتقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا، جبکہ 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 3.95 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 4.10 روپے اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 7.11 روپے اضافہ کی منظوری دی گئی تھی، جبکہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

Advertisement