جی این این سوشل

پاکستان

 این ٹی ڈی سی نے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا 

 نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے 884 میگاواٹ سستی پن بجلی کی ترسیل کیلئے 75 کلو میٹر طویل 500 کے وی ڈبل سرکٹ سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر مکمل کر لی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 این ٹی ڈی سی نے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر
 
 
 این ٹی ڈی سی نے 884 میگاواٹ سستی پن بجلی کی ترسیل کیلئے 75 کلومیٹر طویل 500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی گئی ۔ 
 
 نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے 884 میگاواٹ سستی پن بجلی کی ترسیل کیلئے 75 کلو میٹر طویل 500 کے وی ڈبل سرکٹ سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔
یہ ٹرانسمیشن لائن خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہار پر واقع سکی کناری پن بجلی منصوبے سے 884 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کرے گی۔ یہ ٹرانسمیشن لائن سکی کناری پاور ہاوس سے 500 کے وی نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کے انٹر کنکشن پوائنٹ تک تعمیر کی گئی ہے۔
ٹرانسمیشن لائن کیلئے تعمیراتی کام جولائی2021 میں شروع کیا گیا تھا۔ سخت موسمی حالات اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں کے باوجود این ٹی ڈی سی حکام کی ہدایات کے مطابق منصوبے پر کام کرنیوالی ٹیم نے تمام تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھیں، حالیہ مہینوں میں پراجیکٹ پر کام کی رفتار کو بڑھایا گیا اور اس اہم سنگ میل کو بروقت عبور کیا گیا۔
ٹرانسمیشن لائن کی ہائی پاٹ ٹیسٹنگ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی گئی ہے جس کے نتائج تسلی بخش رہے۔ منصوبے کی تکمیل تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے جو عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔
سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں آئیسکو اور گیپکو کے علاقوں میں بجلی کی ترسیل کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔ یہ ٹرانسمیشن لائن این ٹی ڈی سی کے پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو مزید مستحکم کرے گی اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے ذریعے علاقے میں صنعت کاری کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملک کی سماجی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
 

علاقائی

ہیلتھ ریفارمز اور فیسیلٹی عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر خان کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیلتھ ریفارمز اور فیسیلٹی عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہیلتھ ریفارمز اور فیسیلٹی عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر خان نوانی نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں گفتگو ہوئی، ملاقات میں عوامی مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم پی اے سعید اکبر خان نوانی نے عوامی خدمت کے 100دن کی کامیابی سے تکمیل پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو مبارکباد پیش کی، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پروگرام کو بھی سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں، 500 مزید فیلڈ ہسپتال دیں گے، ہیلتھ ریفارمز اور فیسیلٹی عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ 200 بنیادی مراکز صحت میں آئندہ سال تک 24 گھنٹے سروسز مہیا ہوں گی، دور دراز ہسپتالوں میں اینستھیزیا، پیڈز اور کارڈیالوجیسٹ ہفتے میں ایک بار وزٹ کریں گے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں تھیلیسیمیا سنٹرز قائم ہوں گے، ڈسٹرکٹ تھیلیسیمیا سنٹرز کو ریجنل بلڈ سنٹرز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر نوانی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی 4 ماہ کی کارکردگی دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید ہے، آپ کے غریب دوست اقدامات کو عوام میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے، آپ کی متحرک قیادت میں پراجیکٹس کی برق رفتار تکمیل خوش آئند امر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس ، نیب کی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ

نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ  ریفرنس ، نیب کی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے  تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں راولپنڈی نیب کی ٹیم عمران اور بشریٰ بی بی سے چار گھنٹے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی، نیب ٹیم نے چار گھنٹے سے زائد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے تفتیش کی، نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق بلغاری سیٹ کی کم قیمت لگوانے کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے گئے، ملزمان سے اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر قانونی طور پر سرکاری اثاثوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام کے بارے بھی سوالات کیے گئے، ملزمان سے توشہ خانہ پروسیجر 2018 کی خلاف ورزی پر بھی سوالات کیے گئے۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم نے 13 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ میں گرفتاری ظاہر کی تھی، عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا،عدالت نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں تفتیش کی ہدایت کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم،ماں بیٹا جاں بحق

 حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا، ریسکیور ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم،ماں بیٹا جاں بحق

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں 45 سالہ ساجدہ اور 17 سالہ بیٹا جبران موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، کار میں ایک ہی فیملی کے افراد سفر کررہے تھے ، حادثے کا شکار فیملی کے افراد راوی روڈ لاہور کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں گھر کا سربراہ اسجد، بیٹا حریرہ اور 14 سالہ بیٹی حرین شامل ہیں، 2 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll