Advertisement
تفریح

شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی کا راز، سینئیر اداکارہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری کے لوگ چہرے کی رنگت کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 10 2024، 4:48 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی کا راز، سینئیر اداکارہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والوں کے سکرین پر نظر آنے والے چمکتے دمکتے چہروں کے پیچھے چھپے خوبصورتی کے راز کے بارے میں مختلف خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔ 
حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک سینئیر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سکرین پر نظر آنے والے چہروں کی خوبصورتی کے پیچھے اس علاج کا ہاتھ ہے جو اداکار اور اداکارائیں کرواتی ہیں۔
پاکستان کی سینیئر اداکارہ سمی راحیل نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری کے زیادہ تر لوگ اپنے چہروں پر مختلف ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں تا کہ جازب نظر آئیں۔ 
انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری کے لوگ چہرے کی رنگت کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں۔ اس لیے وہ لوگ سکرین پر گورا نظر آنے کے لیے رنگ گورا کرنے والے ٹیکے لگواتے ہیں۔

Advertisement