جی این این سوشل

پاکستان

آذربائیجان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال

صدر آذربائیجان دورے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آذربائیجان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال
آذربائیجان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال

اسلام آباد: وسطی ایشیائی ملک آذر بائیجان کے صدر الہام الیوف دو روزہ دورہ کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خود ایئر پورٹ جا کر آذر بائیجان کے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے ائیر پورٹ پر نہایت پرتپاک انداز میں مہمان صدر کو گلے لگایا۔

صدر آذربائیجان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا۔ بچوں نے روایتی لباس پہن کر مہمان صدر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خود چھتری پکڑ کر صدر آذربائیجان کو گاڑی تک پہنچایا۔

صدر الہام الیوف اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آذربائیجان کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 15 اہم معاہدوں سمیت مختلف یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان ائیر سروس، ٹرانزٹ ٹریڈ، سمیت کئی تجارتی معاہدے، خارجی امور اور ابلاغ کے مختلف معاہدے کیے جانے کا امکان ہے۔  

پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان کلچرل ایکسچینج پروگرام کا بھی معاہدہ کیا جائے گا۔

علاقائی

فاضل اڈا کے قریب پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شہریوں کو بڑے حادثے سے بچانے کے لیے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فاضل اڈا کے قریب پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

ایم ایم روڈ فاضل اڈا کے قریب ایک پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا اور یہ محمود کوٹ سے اسلام آباد جا رہا تھا۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شہریوں کو بڑے حادثے سے بچانے کے لیے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ گاڑیوں کے لیے متبادل راستہ اختیار کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کے زخمی ہونے والے ڈرائیور کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے پیش آیا۔ تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ حادثے کی وجہ کیا تھی۔

اس حادثے کے نتیجے میں ایم ایم روڈ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستے استعمال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صوبائی حکومت پر دہشتگردی کی ذمہ داری ڈالنا وفاق کی ناکامی کا ثبوت ہے، بیرسٹر سیف

خواجہ آصف ہروقت زہریلے لہجے میں اپنا بغض نکالتے رہتے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبائی حکومت پر دہشتگردی کی ذمہ داری ڈالنا وفاق کی ناکامی کا ثبوت ہے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے  نے خواجہ آصف کو ملکی سیاست کی پھپھے کٹنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف ہروقت زہریلے لہجے میں اپنا بغض نکالتے رہتے ہیں اگر یہ جنگ صوبوں نے ہی لڑنی ہے تو آپ کیا تبرک بانٹنے کیلئے وزیر دفاع بنے بیٹھے ہیں ۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پر دہشتگردی کی ذمہ داری ڈالی جارہی ہے۔ ایسا کرنا وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ خواجہ آصف ملکی سیکورٹی جیسے اہم معاملات پر بھی سیاسی بیان بازی سے باز نہیں آتے ہیں۔ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف بیان بازی کے بجائے ملکی دفاع پر توجہ دے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف سیکیورٹی جیسے اہم معاملات پر بھی بیان بازی سے باز نہیں آتے، اپنے فرائض میں ناکامی دوسروں کے سر ڈالنا وفاقی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، دہشت گردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے عوام کا خون بہہ رہا ہے۔ خیبر پختونخواہ لہو لہان ہے لیکن یہ شخص پشتونوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ دہشت گردی کراس بارڈر مسئلہ ہے، ملکی سرحدوں کی حفاظت وزارت دفاع کی ذمہ داری ہے، جھوٹ اور الزامات کی سیاست خواجہ آصف کا پرانا وطیرہ ہے، خواجہ آصف کے بے ہودہ بیانات شہدا کے لواحقین کی دل ازاری کا موجب بن رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی مبینہ طور پر اغواء

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے باوجود کہ کسی کو بھی نہیں اٹھایا جائے گا پھر بھی ناقابل تصور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی  مبینہ طور پر  اغواء

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے مظفر گڑھ کے حلقے سے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) اپنے ایک ٹویٹ میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے باوجود کہ کسی کو بھی نہیں اٹھایا جائے گا پھر بھی ناقابل تصور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

معظم جتوئی کو آج صبح مظفر گڑھ میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا ہے تاہم ان کے مطابق معظم جتوئی پہلے ہی سپریم کورٹ کی روشنی میں تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے اپنا بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ایسے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور رکن قومی اسمبلی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم ایسے اغوا سے متعلق عدالت کو آگاہ رکھیں گے اور انہیں امید ہے کہ عدالت اس پر کارروائی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll