پاکستان افغان مہاجرین کی منتقلی کے لیے جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ


ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان افغان شہریوں کی دہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا۔ پاکستان افغان مہاجرین کی منتقلی کے لیے جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کےدوران کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں اور املاک کی حفاظت پر عمل پیرا ہے۔ کسی ایسے گروہ سے بات چیت نہیں کی جائے گی جو ملک میں دہشت گردی اور شہریوں کے قتل میں ملوث ہے۔
دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں مقیم افغانی مہاجرین کو پی او آر کارڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ افغان عبوری حکومت کے بعد پاکستان آنے والے 9 ہزار افغانی جرمنی، 6 ہزار آسٹریلیا اور 1127 امریکا جا چکے ہیں۔
پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل تکمیل کے مرحلے میں ہے۔ اہم دستاویزات کے بغیر پاکستان میں رہنے والے تمام مہاجرین کا انخلاء جلد مکمل کیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کے ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی حدود میں رہنے نہیں دیں گے، جن سے ملک کے اندر دہشت گردی کا خطرہ درپیش ہو۔
دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے عاصم افتخار کی اقوام متحدہ کے مستقل مشن میں تقرری کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پاکستان کی جانب سے عاصم افتخار کو تمام تر اختیارات اور سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ دونوں ممالک کی مشاورت سے افغانستان کا دورہ کریں گے۔
دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کا حق ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک سے تعلقات قائم کرے۔ پاکستان اور روس کے تعلقات مثبت سمت میں ہیں۔ ایس سی او کی سائیڈ لائن پر دونوں وزرائے مملکت کی ملاقات اس کی مثال ہے۔ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلسل الزام تراشیاں کر رہا ہے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 4 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل




