جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں واپس ملنے پر کارکن کا انوکھے انداز میں جشن، غرباء میں گندم تقسیم کر دی

اوورسیز پی ٹی آئی کارکن نے غریب کسان سے خریدی گئی ساری گندم پاکستان میں موجود مستحقین اور غرباء میں تقسیم کر دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں واپس ملنے پر کارکن کا انوکھے انداز میں جشن، غرباء میں گندم تقسیم کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان جہاں دنیا بھر میں جشن منا رہے ہیں، وہاں کچھ کارکنان نے انوکھے انداز میں جشن منا کر مثال قائم کر دی۔ 
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک اوورسیز کارکن نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں واپس ملنے پر پاکستان میں موجود ایک غریب کسان سے اس کی ساری گندم اچھے داموں میں خرید لی۔ غریب کسان کی گندم بک نہیں رہی تھی، جس کے لیے وہ کافی پریشان تھا۔ 
اوورسیز پی ٹی آئی کارکن نے غریب کسان سے خریدی گئی ساری گندم پاکستان میں موجود مستحقین اور غرباء میں تقسیم کر دی۔ 
پاکستان تحریک انصاف کے اوورسیز کارکن کا یہ اقدام پی ٹی آئی حلقوں میں بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک پی ٹی آئی کے رہنما نے باقی کارکنان کو بھی مٹھائیاں تقسیم کرنے کے بجائے غریب لوگوں کی مدد کرنے کی درخواست کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں مٹھائیاں بانٹنے سے بہتر ہے کہ مستحقین کی مدد کر دی جائے، تا کہ صدقہ بھی ادا ہو جائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف  مخصوص نشستوں کا کیس سپریم کورٹ میں دائر تھا۔ آج سپریم کورٹ کے بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو واپس دیے جانے کا حکم جاری کر دیا۔ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی سب سے اکثریت والی جماعت بن جائے گی۔

تجارت

نیا آئی ایم ایف پروگرام ، پاکستان کیلئے عالمی فنڈنگ بہتر ہو گی، موڈیز

 آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو ٹیکسز سے متعلق مشکل فیصلےکرنا ہوں گے، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیا آئی ایم ایف پروگرام ، پاکستان کیلئے عالمی فنڈنگ بہتر ہو گی، موڈیز

عالمی ریٹنگ ایجنسی (موڈیز ) نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے معاہدے سے پاکستان کے لئے عالمی فنڈنگ میں بہتری کے امکانات ہیں۔

موڈیز نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا کہ عالمی ایجنسیز اور دیگر ممالک پاکستان کو فنڈ فراہم کریںگے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی بیرونی پوزیشن کو نازک قرار دے دیا۔

جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو ٹیکسز سے متعلق مشکل فیصلےکرنا ہوں گے، کمزور گورننس حکومتی اصلاحات کو آگے بڑھانے میں مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ذرائع میں دیگر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، زیادہ ٹیکسوں اور توانائی کے نرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کر سکتا ہے، رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریباً 21 بلین ڈالر ہیں۔

موڈیز کے مطابق مالی سال 27-2026ء کے لیے تقریباً 23 بلین ڈالرز کی مالی ضروریات درپیش ہیں، پاکستان کے پاس 9.4 ارب ڈالرز کے زرِمبادلہ کے ذخائر اس کی ضروریات سے کافی کم ہیں۔

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق کمزور گورننس اور اعلیٰ سماجی تناؤ حکومت کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا تھا۔

قرض پروگرام کی مالیت 7 ارب ڈالرز ہے جب کہ اس کا دورانیہ 37 ماہ ہوگا، اسٹاف سطح کے طے پانے والے معاہدے کی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری لی جائے گی جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے اس سلسلے میں اپنا اعلامیہ بھی جاری کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی بروز جمعرات کو طلب کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد اور غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی بروز جمعرات کو طلب کر لیا۔

اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے ا لیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا جس میں سیکرٹری ا لیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

پی ٹی آئی پر پابندی، عمران، سوری اور علوی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور جماعت بھی قرار دیا، دوسری جانب، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے نظرثانی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم،ماں بیٹا جاں بحق

 حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا، ریسکیور ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم،ماں بیٹا جاں بحق

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں 45 سالہ ساجدہ اور 17 سالہ بیٹا جبران موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، کار میں ایک ہی فیملی کے افراد سفر کررہے تھے ، حادثے کا شکار فیملی کے افراد راوی روڈ لاہور کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں گھر کا سربراہ اسجد، بیٹا حریرہ اور 14 سالہ بیٹی حرین شامل ہیں، 2 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll