عدت نکاح کیس : بانی پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ، آج سنایا جائیگا
عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کی


اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے دوپہر 3 بجے سنایا جائے گا۔
عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف ایڈووکیٹ اور عمران خان کے وکیل عمران صابر، مرتضیٰ طوری، زاہد ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل زاہد آصف نے مؤقف اپنایا کہ اگر ملزمان کوئی مزید شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں ، تو پیش کر سکتے ہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں، مزید کہنا تھا کہ کسی بھی پارٹی سے ان کے فقہ کے بارے میں نہیں پوچھا گیا۔
وکیل زاہد آصف نے دلائل دیے کہ مفتی سعید نے بھی نہیں کہا کہ ملزمان حنفی فقہ سے ہیں، سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں کہ ان کے کلائنٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شادی کی ہے انہیں عدت کے بارے میں علم نہیں۔
وکیل زاہد آصف کا کہنا تھا کہ تمام تر ذمہ داری بشری بی بی کے کندھوں پر منتقل کی جارہی ہے، شوہر عورت کی قربانیوں کو سائیڈ پر رکھ کر کہہ رہا ہے میں نے کچھ نہیں کیا، خاتون مشکل وقت میں خاوند کے ساتھ کھڑی رہی۔
وکیل زاہد آصف نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک لیڈر سے ایسی توقع نہیں کی جاسکتی، بیوی بنی گالہ کی آسائش چھوڑ کر اڈیالہ جیل تک چلی گئی، ایسے ہو ہی نہیں سکتا اگر شادی ہوئی تو دونوں ذمہ دار ہیں۔
وکیل زاہد آصف نے کہا کہ بشری بی بی کی جانب سے کہا گیا کہ اپریل 2017 میں زبانی طلاق دی گئی، اگر خاتون کہتی ہے کہ اسے زبانی طلاق دی گئی تو کیا اس کی زبانی بات پر اعتبار کیا جائے گا، زبانی طلاق کی کوئی حیثیت نہیں ہے اس حوالے سے عدالتی فیصلے موجود ہیں، قانون کہتا ہے دستاویزی ثبوت زبانی بات پر حاوی ہو گا۔
وکیل زاہد آصف نے کہا کہ بشری بی بی نے کس بیان میں کہا شادی عدت کے دوران نہیں ہوئی، مفتی سعید نے بشری بی بی کی بہن کے کہنے پر کہ شادی کے لوازمات پورے ہیں نکاح پڑھوایا، کسی جگہ بشری بی بی نے مفتی سعید کو نہیں کہا کہ انکی عدت پوری ہے ، جس بہن نے عدت پوری ہونے کا کہا اسے پھر بطور گواہ لایا جاتا۔
جج افضل مجوکا نے کہا کہ پراسیکوشن کی ڈیوٹی ہے کہ وہ ثابت کرے کہ عدت پوری نہیں، 16وکیل زاہد آصف نے کہا کہ جنوری 2024 کو بشری بی بی پر فرد جرم عائد ہوئی اور صحت جرم سے انکار کیا، بشری بی بی نے نہیں کہا کہ انھوں نے عدت مکمل ہونے پر شادی کی، بانی پی ٹی آئی کا بیان پر فرد جرم عائد ہوئی، جس کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ جھوٹا کیس ہے اور لندن پلان کا حصہ ہے اور اس کا مقصد پارٹی کا ختم کرنا اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنا ہے۔
وکیل زاہد آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی کہیں نہیں کہا کہ انھوں نے عدت مکمل ہونے پر شادی کی، اگر ٹرائل کورٹ میں کوئی غیر قانونی کام ہوا تو کیا کیس ریمانڈ بیک کروانا چاہتے ہیں۔
وکیل عثمان گل نے کہا کہ ہم کیس ریمانڈ بیک نہیں بلکہ ہائی کورٹ کی ٹائم لائن کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ چاہتے ہیں۔
وکیل زاہد آصف نے کہا کہ بشری بی بی کا کوئی بیان دکھا دیں جس میں کہا گیا ہو کہ عدت مکمل کرنے پر شادی کی، پوری کیس فائل میں ایسا بیان موجود نہیں، بطور گواہ عدالت میں پیش ہونے سے بھی دونوں ملزمان نے انکار کیا، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی اس کیس میں بہترین گواہ تھے۔
وکیل زاہد آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی حلف پر اپنے حق میں گواہی دیتے، طلاق ڈیڈ پر ٹمپرنگ کا کہا گیا مگر شواہد پیش نہیں کیے گئے، ہم مطمئن ہیں کہ طلاق ڈیڈ پر کوئی ٹمپرنگ نہیں، اپریل میں کوئی طلاق نہیں دی نومبر 2017 خاور مانیکا نے تحریری طلاق دی۔
انہوں نے مؤقف اپنایا کہ قرآن پاک میں ہے دوران عدت رجوع کرنے کا حق اور عدت مکمل ہونے پر دوسری شادی کی اجازت دی گئی، عدت کے دوران دوسری شادی کا فیصلہ بھی نہیں کیا جا سکتا، اسلام کہتا ہے کہ اکٹھی تین طلاقوں کو ایک تصور کیا جائے گا، خاور مانیکا نے کہیں نہیں کہا کہ وہ فقہ حنفی سے ہیں وہ بطور مسلمان عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
وکیل زاہد آصف کا کہنا تھا کہ جب تک عدت مکمل نہیں ہوتی خاتون طلاق دینے والے کی بیوی ہی تصور گی۔

وفاقی حکومت نے 2025-2026 کیلئے گندم پالیسی کی منظوری دے دی،فی من قیمت کتنی مقرر؟
- 7 hours ago

پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعظم
- 4 hours ago

افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اسد قیصر
- 10 hours ago

افغان طالبان اورخارجی دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات
- 8 hours ago

الخدمت فاؤنڈیشن کا 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا آغاز
- 6 hours ago

سوات اور گردونواح میں ایک دفعہ زلزلے کے شدید جھٹکے
- 6 hours ago

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر نے ’’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا
- 10 hours ago

وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
- 4 hours ago

کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر اعلی کے پی
- 10 hours ago

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘ ریلیز کردیا گیا
- 9 hours ago

ہری پور: باراتیوں سے بھری بس پہاڑ سے ٹکرا گئی، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
- 5 hours ago

ایف آئی اے کراچی سرکل کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
- 4 hours ago