جی این این سوشل

علاقائی

حکومت نے  مفت سولرپینل کی تقسیم کی تاریخ کا اعلان کر دیا

صوبے بھر میں اپنے اعلان کردہ منصوبے کے تحت 2 سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 14 اگست سے مفت سولر پینل دیے جائیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت نے  مفت سولرپینل کی تقسیم کی تاریخ کا اعلان کر دیا
حکومت نے  مفت سولرپینل کی تقسیم کی تاریخ کا اعلان کر دیا

حکومت پنجاب نے 14 اگست (یوم آزادی )کے موقع پر سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبے بھر میں اپنے اعلان کردہ منصوبے کے تحت 2 سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 14 اگست سے مفت سولر پینل دیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں حکومت پنجاب کے منصوبے کے مطابق 2 سو سے 5 سو یونٹ تک صارفین کو سولر پینل 10 فیصد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے۔ 90 فیصد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے سولر پینلز کی فراہمی کی اسکیم کی تمام جزئیات طے کر لیے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے، مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو مفت سولر پینل دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں سے عوام کو بہت تکلیف ہے ، غریبوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہوں اور ہمیشہ ان کے حق کیلئے کھڑی رہوں گی۔

دنیا

بنگلہ دیشی وزیراعظم کے چپڑاسی مبینہ طور پر کروڑوں کا مالک نکلا

ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400 کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے لہذا کمیشن اس کی چھان بین کر سکتا ہے، وکیل اینٹی کرپشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیشی وزیراعظم کے چپڑاسی مبینہ طور پر کروڑوں کا مالک نکلا

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے سابق چپڑاسی کے اکاؤنٹ سےمبینہ طور پر 400 کروڑ روپے برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس انکشاف کے بعد بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سابق پرسنل اسسٹنٹ جہانگیر عالم، ان کی اہلیہ اور وزیراعظم سے متعلقہ کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا۔

ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ میرے گھر میں بطور چپڑاسی کام کرتا تھا اور اب وہ 400 کروڑ روپے کا مالک بن بیٹھا ہے۔

پریس کانفرنس کے بعد بنگلہ دیش بینک کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت جہانگیر عالم اور ان کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب جہانگیرعالم کا مؤقف سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وزیر اعظم ان کی طرف اشارہ کر رہی تھیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے کرپشن نہیں کی میرے تو پورے خاندان کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہو گا۔ اور میرے پاس جو کچھ ہے میں نے ٹیکس فائل میں اس کا ذکر کیا ہے۔

تاہم اینٹی کرپشن کمیشن کے وکیل خورشید عالم خان کا کہنا ہے کہ ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400 کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے لہذا کمیشن اس کی چھان بین کر سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

مسقط دہشتگردی میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے، ترجمان دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ مسقط دہشتگردی میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔ واقعے میں چار پاکستانیوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔ پاکستانی سفیرعمران علی نےمقامی اسپتالوں میں زخمی پاکستانی شہریوں کی عیادت کی، شہداء کے جسد خاکی وطن واپس لانے پاکستانی سفارتخانہ عمانی حکام سے رابطے میں ہیں،  پاکستان نے عمانی حکام کو واقعے کی تحقیقات کیلئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں پیش آیا، جہاں مجلس عزا جاری تھی اور 700 سے زائد افراد موجود تھے، مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور ہلاکت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ فورس نے مشرقی مسقط کی مسجد میں ابتدائی طور پر چار ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم،ماں بیٹا جاں بحق

 حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا، ریسکیور ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم،ماں بیٹا جاں بحق

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں 45 سالہ ساجدہ اور 17 سالہ بیٹا جبران موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، کار میں ایک ہی فیملی کے افراد سفر کررہے تھے ، حادثے کا شکار فیملی کے افراد راوی روڈ لاہور کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں گھر کا سربراہ اسجد، بیٹا حریرہ اور 14 سالہ بیٹی حرین شامل ہیں، 2 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll