Advertisement
پاکستان

صنم جاوید رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

صنم جاوید کی رہائی کے وقت گوجرانوالہ سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، جب کہ سیالکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 13 2024، 10:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
صنم جاوید رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

اسلام آباد : گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 3 روز پہلے صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد ہفتے کو پی ٹی آئی رہنما کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا کیا گیا۔

رہائی کے بعد اسلام آباد پولیس نے گوجرانولہ میں سینٹرل جیل کے باہر سے صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کر لیا ، گوجرانوالہ سے گرفتاری کے بعد پولیس صنم جاوید کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی۔

صنم جاوید کی رہائی کے وقت گوجرانوالہ سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، جب کہ سیالکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement