Advertisement
پاکستان

توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان

میڈیا ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی اب توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، ان کو گرفتار کرنے کیلئے نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 13th 2024, 9:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی ۔ 

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے 28 صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا اور اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کو عدت کیس میں بری کرتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ اگر کسی اور کسی میں مطلوب نہیں تو ان کو رہا کردیا جائے ۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی اب توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، ان کو گرفتار کرنے کیلئے نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی ہے ۔ 

 

 

Advertisement