Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کے ایم این اے صاحبزادہ محمد امیر سلطان مبینہ طور پر اغواء

عدالتی فیصلے کے بعد ہمارے ایم این اے غیر محفوظ ہیں، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 14th 2024, 9:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی  کے ایم این اے صاحبزادہ محمد امیر سلطان  مبینہ طور پر اغواء

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے بیرسٹر صاحبزادہ محمد امیر سلطان کو رات گئے لاہور میں ان کے گھر سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور حافظ ذیشان رشید کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ این اے 110 جھنگ سے ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

ذیشان رشید نے بتایا کہ صاحبزادہ امیر سلطان کو سرور روڈ پر ان کے گھر سے رات گئے اغوا کیا گیا، عدالتی فیصلے کے بعد ہمارے ایم این اے غیر محفوظ ہیں۔

دوسری جانب ایس پی کینٹ جھنگ اویس شفیق کا کہنا ہے ایم این اے صاحبزاہ امیر سلطان کو گرفتار نہیں کیا، رکن قومی اسمبلی کے اغوا سے متعلق بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ لواحقین درخواست دینگے تو کارروائی کا آغاز کرینگے ۔

Advertisement