Advertisement
پاکستان

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مری میں اہم اجلاس طلب کر لیا

نواز شریف نے پارٹی قیادت سمیت وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کو مری بلا لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Jul 14th 2024, 10:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مری میں اہم اجلاس طلب کر لیا

قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

نواز شریف نے پارٹی قیادت سمیت وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کو مری بلا لیا ،پارٹی کے سینئر ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پنجاب کابینہ میں توسیع کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے بیانیے، سیاسی سرگرمیوں اور تنظیم سازی پر بھی فیصلے کئے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم سپریم کورٹ فیصلے پر بریفنگ دے گی، پارٹی اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگی رہنماؤں کے سخت بیانات سامنے آئے ہیں جبکہ فیصلے کی روشنی میں ن لیگ قومی اسمبلی سے اکثریت کھو چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں اس کی پوزیشن مستحکم ہے۔

Advertisement
Advertisement