جمعرات تک صنم جاوید اسلام آباد کے دائرہ اختیار سے باہر نہ جائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب


عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو گرفتاری کے روکتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار کرنے سے روک دیااور تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دیدی،عدالت نے کہا کہ جمعرات تک صنم جاوید اسلام آباد کے دائرہ اختیار سے باہر نہ جائے اور اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت آرڈر واپس لے لے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی رہائی کیلئے والد کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،صنم جاوید کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے،ملزمہ صنم جاوید کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی،ایف آئی اے حکام اور بلوچستان پولیس کے اہلکار بھی کمرہ میں موجود تھے۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو ساڑھے پانچ بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیٹی کی رہائی کیلئے صنم جاوید کے والد کی درخواست پر سماعت جاری، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کی ، صنم جاوید کے والد کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل میاں علی اشفاق نے دلائل دیئے کہ درخواست گزار کی بیٹی کو غیر قانونی طور پر وکیل کے آفس سے گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ روز مجسٹریٹ نے انکو کیس سے ڈسچارج کرکے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل آئے ہیں ؟ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔
وکیل میاں علی اشفاق نے کہا گزشتہ روز 12 ویں ایف آئی آر میں میری موکلہ ڈسچارج ہوئی تھی، لاہور ہائیکورٹ کا تمام مقدمات سے متعلق فیصلہ موجود ہیں، گجرانوالہ جیل کے باہر 13 جولائی کو گرفتار کرلیاگیا۔
اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا تھا؟ عدالت کا استفسار ۔ جس پر وکیل علی اشفاق نے جواب دیا گجرانوالہ سے ڈسچارج ہوئی تو اسلام آباد ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا، گزشتہ روز مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کیس میں ڈسچارج کیا تو پولیس نے پھر گرفتار کرلیا، عدالت نے استفسار کیا اس وقت کیا صورتحال ہے؟ صنم جاوید کی گرفتاری سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد لاعلم نکلے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں بازیاب کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد او ر ڈی جی ایف آئی اے کو ساڑھے پانچ بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے، عدالت نے صنم جاوید کوبھی ساڑھے پانچ بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 14 گھنٹے قبل

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- 10 گھنٹے قبل

انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدے گا، وزیر دفاع کی تصدیق
- 10 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی سے مذاکرات آخری لمحے تک جاری رہے، ہر بار شرائط بدلتی رہیں: محسن نقوی
- 10 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 2 دن قبل

حوثیوں نے چیف آف اسٹاف الغماری کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 10 گھنٹے قبل

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- 14 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
- 12 گھنٹے قبل

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 14 گھنٹے قبل